آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد معروف عالم دین اور سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی پی پی پی میں شامل

اتوار 17 دسمبر 2023 19:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2023ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد معروف عالم دین اور سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی پی پی پی میں شامل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد عالم دین احمد سعید کاظمی بھی پی پی پی میں شامل۔صدر آصف زرداری سے ملاقات میں حامد سعید کاظمی اور احمد سعید کاظمی کی شمولیت کے موقع پر نیر بخاری، مخدوم احمد محمود اور عبدالقادر شاہین موجود تھے ۔ صدر آصف زرداری نے حامد سعید کاظمی اور احمد سعید کاظمی کو دیگر رفقاء سمیت پی پی پی میں شمولیت پر مبارک باد دی۔