Live Updates

سوات ،عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کے حصول ،جمع کرانے کا سلسلہ جاری

قومی ،8 صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے مجموعی طور پر 250 سے زائدامیداروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

ہفتہ 23 دسمبر 2023 19:30

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2023ء) سوات میں عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کے حصول اور جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے اور ضلع کی 3 قومی اور 8 صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لئے اب تک مجموعی طور پر 250 سے زائدامیداروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق 8صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے لئے 177 جبکہ قومی اسمبلی کے حلقوں کے لئے مجموعی طور پر 67 سے زائد امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں ۔

سابق وزیر اعلیٰ ٰمحمود خان نے سوات کے تین قومی این اے 2،این اے 3،این اے 4 اور صوبائی حلقے پی کے 10 سے کاغذات جمع کرا دئے ہیں ۔ مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیرمقام نے این ای2 اور پی کے 5 کے لئے کاغذات جمع کرادئے ہیں ۔ این اے 2 کے لئے پی پی پی کے ڈاکٹر حیدرعلی اور ڈاکٹر ماجدعلی ، اے این پی کے ایوب خان اشاڑے ،جماعت اسلامی کے نویداقبال ،جے یو آئی کے مولانا سید قمر اور پی ٹی آئی کے اقبال نے کاغذات جمع کرادئے ہیں ۔

(جاری ہے)

این اے 3 کے لئے مسلم لیگ ن کے واجد علی، پی پی پی کے شہریار امیرزیب،جماعت اسلامی کے اختر علی خان، اے این پی کے ڈاکٹر شیر باز خان نے کاغذات جمع کرادئے ہیں۔این اے 4کے لئے اے این پی کے بریگیڈئر(ر) محمدسلیم خان ،مسلم لیگ ن کے جلات ، حنیف خان اوررحمت علی خان ،پی پی پی کے انورزمان خان ،محمد شیر خان ،جماعت اسلامی کے ڈاکٹر فضل سبحان نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئے ہیں ۔

پی کے 5 کے لئے تحریک انصاف کے عزیز اللہ گران،جے یو آئی کے ثناء اللہ خان اور اے این پی کے حذیفہ خان نے بھی کاغذات جمع کرادئے ہیں ۔ پی کے 6 کے لئے مسلم لیگ ن کے ارشاد علی ،عبدالرحیم،صادق عزیز اور عمران خان ،جماعت اسلامی کے محمد امین،اے این پی کے عاصم اللہ خان،پی ٹی آئی پی کے افتخار باچا، تحریک انصاف کے سعد خان ،فضل حکیم ، باز خان ،سیف اللہ خان، جے یو آئی کے مولانا حجت اللہ نے کاغذات جمع کرادئے ہیں ۔ پی کے چار اور این اے ٹو کے لئے تحریک انصاف کے رفیق الرحمان اور بلال رحمان نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرادئے ہیں ،کاغذات نامزگی جمع کرانے کا سلسلہ آج اتوار کی شام ساڑھے 4بجے تک جاری رہے گا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات