قیام پاکستان سے لیکر پاکستان کی ترقی کیلئے مسیح برادری کا کردار ناقابل فراموش رہا ہے، آصف علی زرداری

اتوار 24 دسمبر 2023 19:55

M اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 دسمبر2023ء) سابق صدر مملکت اور صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری نے کرسمس کے موقع پر تمام مسیحی قوم خاص تو پاکستان میں بسنے والے مسیحی پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیام پاکستان سے لیکر پاکستان کی ترقی کیلئے مسیح برادری کا کردار ناقابل فراموش رہا ہے،۔

(جاری ہے)

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے تمام غیر مسلم شہریوں کو 1973 کے آئین میں برابر کے شہری ہونے کا حق دیا تھا اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے غیر مسلم شہریوں کے بنیادی حقوق کا دفاع کیا تھا ، آصف علی زرداری نے تمام مسیح برادری سے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو اعلی تعلیم دلائیں تاکہ وہ اپنی قابلیت کے مطابق ملک اور قوم مثالی خدمت کرکے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں، آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک کے تمام ثمرات پر مسیح برادری کے برابر کے حقوق کی طرفدار ہے، انہوں نے کہا خوشی کے اس موقع پر ڈاکٹر شہباز بھٹی شہید کو بھی یاد رکھا جائے جس کی ملک اور جمہوریت کے کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔