اٹک، حلقہ NA50 سے دوہری شہریت کے حامل زلفی بخاری، چوہدری شجاعت کی ہمشیرہ و دو بھانجیوں،سابق وزیر مملکت سلیم حیدر سمیت 30 امیدوار سامنے آ گئے

اتوار 24 دسمبر 2023 21:30

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2023ء) اٹک میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 50 اٹک ٹو کے ریٹرننگ افسر اے ڈی سی آر اٹک محمد وقاص اسلم مارتھ کے پاس 30 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں دوہری شہریت کے حامل سابق معاون خصوصی پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری ،ان کے چچا سابق رکن پنجاب اسمبلی سید اعجا ز حسین بخاری ، چوہدری شجاعت حسین کی ہمشیرہ و میجر (ر) طاہر صادق کی اہلیہ محترمہ ناز طاہر ،ان کی دو بیٹیاں سابق چیئرپرسن و سابق رکن قومی اسمبلی محترمہ ایمان طاہر ،محترمہ انبساط طاہرصادق ،سر براہ ٹی ایل پی علامہ حافظ محمدسعد حسین رضوی ،ان کے کورنگ ملک امانت خان راول ،تحریک استحکام پاکستان میں شمولیت اختیار کرنے والے آزاد امید وار سابق وزیر ملک محمد انور خان ،ان کے بھتیجے ملک محمد سعد طا رق ،جماعت اسلامی کے سردار امجد علی خان ،جے یو آئی کے قاری فخرالدین رازی ، مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی ملک سہیل خان ،ملک بہادر یار خان ، ملک حسن یار خان،، پی پی پی کے سابق وزیر مملکت سردار سلیم حیدر ان کے صاحبزادے فیضان حیدر،تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے آزاد امیدوار محمد یوسف خٹک،آزاد امید واران خاتون امیدوار رفعت ناز اسلام آباد، عمران علی خان، سراج گل، ،محمد عاصم ، محمد سلیم ، ممتاز حسین ماجھیا ،قاسم علی خان،ملک محمد عاصم رضا اور ملک علی قلی خان شامل ہیں ۔