میرعبدالقدوس بزنجو کے اپنے علاقے کی حالت زار دیکھنے کے قابل ہے،جام کمال خان

دو بار وزیر اعلیٰ بننے کے باوجود آواران بلوچستان کا سب سے پسماندہ ضلع ہے،سابق وزیراعلی بلوچستان

بدھ 27 دسمبر 2023 19:34

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ء و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ میر عبدالقدوس بزنجو کے اپنے علاقے کی جو حالت زار ہے وہ دیکھنے کے قابل ہے دو بار وزیر اعلیٰ بننے کے باوجود آواران بلوچستان کا سب سے پسماندہ ضلع ہے۔قدوس بزنجو سالوں سال اپنے حلقے انتخابات کا رخ ہی نہیں کرتے اور انہیں اب لسبیلہ کی یاد آگء ہے وہ دورہ لاکھڑا کے موقع پر کہہ رہے تھے کہ جام کمال کے دور وزارت اعلیٰ میں اپنے وزارء سے نہیں ملتے تھے اور ان انہیں پاس آنے نہیں دیتے تھے ،سیلاب کے دوران بھی ان لوگوں کو لسبیلہ کی یاد کیوں نہیں آئی پورا لسبیلہ ڈوب رہا تھا تب عبدالقدوس بزنجو وزیراعلیٰ تھے اس دوران بھی وہ وزیراعظم کے ساتھ آئے تو فضائی دورہ کرکے چلے گئے پھر لسبیلہ کا دورہ کرنا تک گوارا تک نہیں کیا اور اب الیکشن میں لسبیلہ کے لوگوں کی یاد آ گئی ہے جب کہ بھوتانی برادران نے صرف دریجی کی خوشحالی کے لئے کام کیا اس طرح حب وندر، اور اوتھل کو بھی دریجی جیسا کیوں نہیں بنایا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وندر میر بہادر خان درانی جاموٹ اور میرعالم خان درانی کی رہائش گاہ پر ایک عظیم الشان شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں کہا ہے کہ اب الیکشن کے موقع پر کچھ نمائندے برساتی مینڈکوں کی طرح اب لسبیلہ کے دورے پر نکل پڑے ہیں سیلاب کے دوران میں نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کو کئی بار لسبیلہ کا دورہ کرنے کا کہا لیکن وہ طبیعت خرابی کا بہانہ بنا لیتے اور ہم نے جب صحت کارڈ کا منصوبہ بنایا تو میرے خلاف عدم اعتماد آئی اور وہ منصوبہ عبدالقدوس بزبجو نے روک دیا انہوں نے کہا کہ میں جب تک وزیراعلیٰ بلوچستان رہا تو میں نے لسبیلہ میں بے شمار ترقیاتی کام کروائے اور وندر ڈیم کا بھی منصوبے پر صرف تختی لگی ہوئی تھی جو کہ زرداری حکومت میں لگائی تھی اور اس منصوبے پر بھی میں کام کیا صحت کارڈ کے منصوبے سے غریب کہ لوگوں کا دس لاکھ تک مفت علاج کراچی کی سرکاری ہسپتالوں میں کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

میں نے نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان سے شروع کرایا انہوں نے کہا ہے مسلم لیگ (ن) کو اگر موقع ملا تو عوام کی مشکلات کو کم کرکے آسانیاں پیدا کرینگے لسبیلہ کی عوام سے جام خاندان کا ووٹ کا نہیں بلکہ محبت و پیار کا رشتہ ہیں جو کوئی ختم نہیں کرسکتا ہے جام کمال خان نے مزید نے کہا کہ صرف الیکشن میں ووٹ کی خاطر عوام کو بے وقوف نہ بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پیسے سیخرید و فروخت کی سیاست نہ کی جائے جو نسلوں کو تباہ کر دیتی ہے سیاست میں آج کل بلوچستان بدحالی کا شکار ہوگیا ہے وہ سیاست جس میں عوام کی خدمت کرنی تھی روزگار دینا تھا اب وہ نہیں رہی کاروبار بن گیا ہے جس سے عوام کے مشکلات بے روزگاری دیگر مسائل کا سبب بنی ہوئی ہے وہ سیاست داٹ جنہوں نے عوام کی خدمت کرنی تھی خوشحالی دینی تھی عوام اپنی نمائندگی ایسے نمائندے کو دیں جو ان کے مسائل حل کرسکیں۔

اب سیاست میں منڈیاں لگتی ہے اور ایسے لوگ نکلتے ہیں جیسے برسات میں پرواںے اور لوگ بیس، پچاس ہزار میں اپنا ضمیر بھیج کر اپنی راہیں جدا کرلیتے ہیں۔جام کمال خان نے کہا ہے کہ آج کل ہماری ضرورت زیادہ بڑھ گئی اور آمدنی کم ہیں جس سے یہ نظام ماحول صحیح نہیں ہوتا ہم ترقی میں سب سے زیادہ پیچھے رہ گئے ہیں بیرون ممالک میں تعیلم روزگار، صحت، پارک، گیس یہاں تک کہ شہریوں کو اعلیٰ تعلیم کے لیئے وظیفے تک دیا جاتے ہیں لیکن ہم ابھی تک ایسا نہ کرسکے۔

جام کمال خان نے کہا ہے کہ جب بھی موقع ملا اجتماعی منصوبے بنائے یونیورسٹی، حب بائی پاس ڈام روڑ، گرلز کالج ہسپتال وندر ڈیم جیسے منصوبے بنائیں گے اور ضلع حب اور لسبیلہ میں ترقی،خوشحالی، روزگار کا نیا دور شروع ہوگا اس موقع پر سردار ذادہ زرین خان مگسی اور جام محمد کمال میر بہادر خان جاموٹ عالم جاموٹ نے بھی خطاب کیا شمولیتی پروگرام میں میر بہادر خان جاموٹ اور عالم خان جاموٹ کی قیادت میں سینکڑوں لوگوں نے بھوتانی گروپ کو خیر آباد کہے کر جام کمال خان پر اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے جام گروپ میں شمیولیت آختیار کرلی۔