ایمزہسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت سے خاتون جاں بحق ،ڈاکٹروں نے تعزیت کی بجائے ورثاء کیخلاف ایف آئی آر درج کرا دی

پیر 1 جنوری 2024 16:44

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2024ء) الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے ،گزشتہ دو دن پہلے ایمز ہسپتال میں ہونے والے واقع کے بعد ڈاکٹرز جائنٹ ایکشن کمیٹی وائی ڈی اے مظفراباد کی کال پر ایمز ٹیچنگ ہسپتال مظفرآباد کی او پی ڈی کو گزشتہ روز ڈاکٹر پر ہونے والے حملے کی نتیجے میں حامد میر اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار نہ کرنے پر OPD ایمز کو بند کرکے احتجاج کر رہے ہیں مریض رلنے لگ گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو روز قبل ایمز ہسپتال امبورمیں ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث ایک خاتون کی موت واقع ہوئی جس کے بعد ورثہ نے اپنا غصہ ڈاکٹر پر نکالا اور ڈاکٹروں نے الٹا تعزیت کرنے کے ورثہ کے خلاف ایف ائی ار درج کر کے اپنی بدمعاشی کی انتہا کر دی ہسپتال کو بند کر کے احتجاج شروع کر دیا جبکہ سیکرٹری ہیلتھ اور چیف سیکرٹری ازاد کشمیر بھی بے بس نظر اتے ہیں ایک طرف قیمتی جان ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث چلی گئی الٹا ڈاکٹر اس کی تعزیت یا مذمت کرنے کے کرنے کے احتجاج کر کے مزید مریضوں کو پریشان کرنے کے علاوہ جو ایمرجنسی کے مریض ہسپتال میں موجود ہیں ان کو بھی امداد نہیں پہنچ رہی جبکہ ڈاکٹروں نے سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے میں ۔

(جاری ہے)

ناکامی کے باعث ڈاکٹروں کو اپنے جال میں پھنسانے لگے تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو روز قبل ایمز ہسپتال میں ایک خاتون کی موت واقع ہوئی جس کے ذمہ دار ڈپٹی پر موجود ڈاکٹر تھے اور اس کی وفات کے بعد ان کی بیٹی نے ڈاکٹر کو برا بھلا کہا جو اس کا حق بنتا تھا ڈاکٹروں نے اس سے معذرت کرنے کے بجائے ان کے خلاف تھانہ سیول سیکٹریٹ میں ایف ائی ار درج کروا دی اور انتظامیہ نے جھوٹی ایف ائی ار پر ایکشن نہ لے کر ایک اچھا اور عوامی کام کیا جس کے بعد ڈاکٹروں نے تمام ہم خیال ڈاکٹروں کو جمع کر کے احتجاج شروع کر دیا ایمرجنسی بھی بند وارڈ میں مریضوں کو دیکھنے کے لیے بھی ڈاکٹر نہیں گے جو ایمرجنسی کے مریض تھے ان کو بھی طبی امداد نہ ملی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جب تک احمد میر گرفتار نہیں ہوتا اور اس کا ساتھی گرفتار نہیں ہوتا اتنی دیر تک ہم احتجاج جاری رکھیں گے اب سوالیہ نشان یہ ہے کہ جس کی ماں ان ڈاکٹروں کی وجہ سے وفات پا گئی اور ایسی صورتحال میں کون ایسا چاہے گا کہ وہ بیٹے کو گرفتار کر کے حولات بند کرے حکومت ازاد کشمیر اس معاملے کی فوری طور پر نوٹس لے کر ان ڈاکٹروں کو معطل کریں اور ان کی بدمعاشیوں کا جو رولا ایمز امبور ہسپتال میں عرصہ دراز سے چل رہا ہے یہ سلسلہ بند کریں یہ ایک مافیا ہے اور جو اپنی من مانیوں کی وجہ سے غفلت کے باعث اس وقت درجنوں مریض موت کی وادی میں چلے گئے ہیں جبکہ سیکرٹری ہیلتھ اس معاملے کی تحقیقات کریں وزیراعظم ازاد کشمیر اگر کہیں ازاد کشمیر میں پائے جا رہے ہیں تو وہ فوری طور پر ایکشن لیں کہ دارالحکومت مظفراباد کی حالات درست کہا جبکہ ایک بڑی ہسپتال کی حالت افسوسناک ہے جبکہ ایک ہی مین ہسپتال اس کی بھی حالت ظاہر ایسی ہے کہ وہاں مریض صحت مند ہونے کے لیے جاتا ہے مگر ڈاکٹروں کی ہٹ دھرمی کے باعث ان کو وہاں سے ڈیڈ باڈی واپس لائی جاتی ہے جو کہ سوالیہ حکومت ازاد کشمیر وزیر صحت ایمز ہسپتال انور کے ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ڈاکٹروں کو معطل کریں بصورت دیگر انسانی حقوق کی پامالی اور ایک انسانی جان ضائع ہونے کی پاداش میں جو کہ انسانی حقوق کی شدید پامالی ہے ازاد کشمیر بھر میں احتجاج کرنے کا حق رکھتی ہی-