چوہدری انوارالحق کا سرتاج عزیز کے انتقال پر اظہارافسوس

بدھ 3 جنوری 2024 21:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2024ء) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے سابق وزیر خزانہ،و خارجہ پاکستان سرتاج عزیز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے سرتاج عزیز کی قومی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔