الیکشن ٹریبونلز ، کاغذات نامزدگی مسترد اور منظور کرنے کے خلاف دائر 53 اپیلوں پر سماعت مکمل

پیر 8 جنوری 2024 20:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2024ء) پشاور ہائیکورٹ کے تین الگ الگ الیکشن ٹریبونلز نے عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی مسترد اور منظور کرنے کے خلاف دائر 53 اپیلوں پر سماعت مکمل کرلی ، ابو تراب، آفتاب عالم، خرم ذیشان، ثانیہ حیدر سمیت 31 امیدوارں کی اپیلیں منظور کر تے ہوئے کاغذات نامزدگی درست قرار دیئے، این اے 31 پشاور سے تیمور حسن، این اے 21 مردان سے دوست محمد خان، پی کے 83 سے حوریہ خان سمیت 10 اپیلیں خارج کردیں ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد ، جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس وقاراحمد پر مشتمل الیکشن ٹریبونلز نے 53 اپیلوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کی جانب سے سید سکندر حیات شاہ، عالم خان ادینزئی، شاہ فیصل اتمانخیل، محمد ایاز خان اور فاروق ملک ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔ ٹریبونلز نے 31 اپیلیں منظور کرلی جبکہ 10 اپیلیں خارج کردی اسی طرح الیکشن ٹربیونلز نے 12 اپیلوں پر سماعت ملتوی کردی ۔ اس دوران این اے 31 پشاور سے تیمور حسن، این اے 21 مردان سے دوست محمد خان، پی کے 83 سے حوریہ خان ،پی کے 34 نوشہرہ سے محمد شاہد، پی کے 73 پشاور سے سخی جان، پی کے 81 سے اصغر خان، پی کے 82 سے صمد مرسلین اور پی کے 83 سے سرفراز مرسلین کی اپیل بھی خارج کر گئی۔