جماعت اسلامی سیالکوٹ کے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں میں ٹکٹیں تقسیم

بدھ 10 جنوری 2024 23:12

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2024ء) جماعت اسلامی نے سیالکوٹ سے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں میں ٹکٹیں تقسیم کردیں۔ ٹکٹوں کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع سیالکوٹ کے قائم مقام امیر چوہدری امتیاز بریار نے کہا کہ انتخابات میں ایماندار اور پڑھی لکھی قیادت کو عوام کے سامنے پیش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہمیشہ قوم کے سامنے ایماندار ، صالح قیادت سامنے لائی ہے جس کا ثبوت کراچی میں بلدیاتی انتخاب میں منتخب نوجوان قیادت کا انتخاب ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تمام امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی جماعت اسلامی ذولفقار ذکی، زونل امیر جماعت شیخ عتیق اور سیکرٹری نشروشاعت عارف شیخ بھی یہاں موجود تھے۔ ضلع سیالکوٹ سے جماعت اسلامی کے قومی و صوبائی حلقوں سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں میں چوہدری قمرالزمان چیمہ حلقہ این اے 74، ذوالفقار احمد زکی این اے 73، پی پی 50، غضنفر علی باجوہ این اے 72، ڈاکٹر طاہر محمود بٹ این اے 71، پی پی 47، محمد شفیق رحمانی پی پی 52، رانا محمد ارشد پی پی 48، ملک منیر حسین پی پی 46، چوہدری فصیح الاسلام گجر پی پی 44، محمد اشرف ڈھلوں، پی پی 51، محمد یوف ججہ ایڈووکیٹ پی پی 49، محمد عارف سلہری پی پی 45، عمران اختر شیرازی پی پی 53 شامل ہیں۔