کوہاٹ ،پانچوں اضلاع میں پیپلز پارٹی ، پی ٹی آئی ، (ن) لیگ ، جے یو آئی ،جماعت اسلامی نے قومی وصوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواروںکو ٹکٹ جاری کردیئے

جمعہ 12 جنوری 2024 23:04

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2024ء) کوہاٹ ڈویژن کے پانچوں اضلاع کوہاٹ‘ کرک‘ ہنگو‘ اورکزئی اور کرم میں بھی ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین‘ پاکستان تحریک انصاف‘ پاکستان مسلم لیگ (ن)‘ جمعیت علمائے اسلام اور جماعت اسلامی نے قومی اسمبلی کی (4)اورر صوبائی اسمبلی کی (9)عام نشستوں پر اپنے اٴْمیدوار نامزد کرکے پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے جن میں ایک خاتون سمیت کئی نئے چہرے قسمت آزمائی کریں گے جبکہ کئی سابق ایم این ایز اور سینیٹرز بھی میدان میں اٴْترے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے کوہاٹ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 35 پر کوئی اٴْمیدوارنامزد نہیں کیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق ایم این اے شہر یار آفریدی‘ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے سابق سینیٹر عباس آفریدی اور جمعیت علمائے اسلام نے گوہرمحمد خان کو ٹکٹ جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

اورکزئی اور ہنگو اضلاع کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 36کی واحد نشست پر پی پی پی پی نے سید نوراکبرحاجی ‘ پی ٹی آئی نے یوسف خان ‘ جمعیت علمائے اسلام نے مفتی عبیداللہ اور جماعت اسلامی نے ملک افراسیاب خٹک کو نامزد کیا ہے۔

پی ٹی آئی نے ہنگو سے سابق ایم این اے ڈاکٹرندیم خیال کی بجائے یوسف خان کو ٹکٹ دیا ہے۔ کرم کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 37کے لئے پی پی پی پی نے سابق ایم این اے ساجد حسین طوری‘ پی ٹی آئی نے - لقمان کوعام انتخابات کے لئے ٹکٹ جاری کردیئے ۔کرک کے قومی اسمبلی حلقہ این اے 38 پر پی پی پی پی نے خاتون اٴْمیدوار مہرسلطانہ ‘ پی ٹی آئی نے سابق ایم این اے شاہد احمد خٹک‘ جمعیت علمائے اسلام نے سابق ایم این اے مولانا شاہ عبدالعزیز مجاہد اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے میاں اخلاق کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا ہے۔