مسلم لیگ (ن) کے میرعاصم کرد گیلو بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار کے حق میں دستبردار

ہفتہ 13 جنوری 2024 20:52

کچھی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء این اے 254 کے قومی اسمبلی کے امیدوار میر عاصم کرد گیلو بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر این اے 254 سے قومی اسمبلی کے امیدوار نوابزادہ خالد خاں مگسی کیحق میں دستبردار کا اعلان کیا اس موقع پر حاجی میر تاج محدم رئیسانی‘نوابزادہ جعفرخان مگسی‘سردارزادہ میر بابو شیر دل مغیری‘حاجی میر محمد انور بھٹو و دیگر قبائلی عمائدین موجود تھے کرد ہاوس ڈھاڈر میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میر عاصم کرد گیلو اور نوابزادہ خالد خان مگسی نے کہا کہ بلوچستان میں مسلم لیگ ن اور بی اے پی کا اتحاد ہے کچھ دوستوں کی غلط فہمیاں کی وجہ سے دوریاں پیدا ہوئی جن کو بہت ہی باہمی دلچسپی کیامور پرتبادلہ خیال کرتے ہوئے تمام رنجشیں ختم کرکے سابقہ اتحاد برقرار رکھتے ہوئے موثر طور پر مخالفین کا مقابلہ کریں گیایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 254کچھی جھل مگسی کم نصیرآباد ٹو بہت وسیع تر رقبے میں پھیلا ہوا ہے جس میں فنڈز محدود وسائل کی وجہ سے مسائل کیحل کافی مشکلات کا سامنا ہے محدود فنڈز میں رہتے ہوئے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کروائے ہم اپنے حلقے کے عوام کی آواز کو ہمیشہ بلند کرتے آئے ہیں کچھی ضلع میں بہت سے مسائل ہیں جس کے حل کیلئے ایک جامع حکمت عملی مرتب کررہے ہیں تاکہ کامیابی کے بعد بہتر منصوبوں پرکام کیا جاسکے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے نہ پہلے حلقے کے لوگوں کے ساتھ جھوٹھے وعدے کیئے ہیں نہ موجودہ وقت کے الیکشن میں کوئی جھوٹاوعدہ کریں گے ہماری سیاست عوام کی خدمت کا محور ہے ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش رہتی ہے کہ عوام کو بہتر سے بہتر سہولت فراہم کر سکیں عوام کی امانت عوام تک پہنچے اور علاقے کے لوگوں کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ ان گاوں کی نشاندہی کریں جن میں مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں لیکن بد قسمتی سے ہمارے علاقے کے لوگ کہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ ہمارے گاوں دہیات میں سہولیات میسر ہوں تو یہ کرنا بہت مشکل ہوتا ہے ہم نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ حلقے میں ان گاوں ,دہیات قصبے میں بنیادی سہولت فراہم کریں جن میں سہولیات کی بہت کمی ہوتی ہے تا کہ وہاں کے لوگوں کے بنیادی مسائل میں کمی ہوسکے 8 فروری کا سورج مگسی گیلو اتحاد ولولہ انداز میں کامیابی حاصل کرے گا۔