این اے 134 سے سردار طالب حسن نکئی نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے

بیٹا سردار ایاز نکئی آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیگا، طالب نکئی نے پی ٹی آئی کو چھوڑ کر آئی پی پی میں شمولیت اختیار کی تھی

ہفتہ 13 جنوری 2024 22:15

پھولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2024ء) این اے 134 سے سردار محمد طالب حسن نکئی نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے، سردار طالب حسن نکئی کی بجائے ان کا بیٹا سردار ایاز نکئی آزاد حیثیت سے الیکشن لڑے گا، سردار طالب حسن نکئی نے پی ٹی آئی کو چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

(جاری ہے)

این اے 134 سے 26 امیدواروں میں سے 23 امیدواران انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔