مسلم لیگ(ق) نے سندھ سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا

اتوار 14 جنوری 2024 19:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ق)سندھ کے سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ کی قیادت نے امیدواروں کو عام انتخابات 2024 صوبہ سندھ میں مسلم لیگ کے ٹکٹ جاری کردیئے۔پاکستان مسلم لیگ سندھ کے صدر محمد طارق حسن این ای241،اورپی ایس 109،اے نیاز حسین خاصخیلی این اے 203،محمد جمیل احمد خان این اے 249،رمیز منظور روفی پی ایس 110،عبد القادر چاچڑ این اے 200، سید فیضان انیس این اے 233،جہانگیر عالم پی ایس 44شہداد پور،نواب علی این اے 190 جیکب آباد اورپی ایس 2 ٹھل،خرم شاہد پی ایس 93،قاضی احسن قمر پی ایس 128،عبد المالک جانباز آرائیں پی ایس 45،فیض محمد آرائیںپی ایس 65،تنویر صدیقی پی ایس 64،حبیب الرحمان پی ایس 114،ارم امجد پی ایس 96،آلو مل مکھی عالم پی ایس108، ارم امجدپی ایس 96 کورنگی،مخصوص نشستوں این اے کے لئے بسمہ ہوتی، آلو مل مکھی عالم اور پی ایس کیلے ریحانہ رسول عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ق) کے ٹکٹ پر حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

صادق شیخ نے بتایا کہ مسلم لیگ(ق)کے قومی اسمبلی کے لیی7 اورصوبائی اسمبلی کے لیے امیدوار کو اعلی قیادت چودھری شجاعت حسین اور چودھری سالک حسین نے مسلم لیگ ق کے ٹکٹ جاری کردیے۔ صادق شیخ نے کہا کہ مسلم لیگ کے قاد چوہدری شجاعت حسین۔ سندھ کے صدر محمد طارق حسن کی قیادت میں ملک کی ترقی و خوشحالی کیلے ہمہ تن بھرہور کردار ادا کرینگے۔