لاڈلے کوچوتھی با ر ملک پر مسلط کیاگیاتو عوام نقصان اٹھائیں گے، بلاول بھٹو زرداری
آج ’ان‘ کے مخالف کے ساتھ جو ہورہا ہے، کل ’ان‘ کے ساتھ بھی یہی ہوگا،چیئرمین پیپلزپارٹی کا نوڈیرو میں انتخابی جلسے سے خطاب
فیصل علوی منگل 16 جنوری 2024 15:48
(جاری ہے)
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہآ ساتھ دیں گے تو میں ملک کا نوجوان وزیراعظم بنوں گا۔
آپ عوام ساتھ تھے تو شہید بینظیر بھٹو مسلم امہ کی پہلی خاتون وزیراعظم بنیں اورمیں ملک کا نوجوان وزیر خارجہ بنا۔اس وقت پاکستان میں تاریخی مہنگائی اور غربت ہے۔کچے سے لیکر پختونخوا اور افغانستان کے حالات عوام بھگت رہے ہیں۔ اس وقت کسی کو کوئی احساس اور فکر نہیں ہے ، ہمارا سیاسی عدم استحکام معاشی عدم استحکام کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگرد تنظیموں نے بینظیر بھٹو کو شہید کرایا،دہشتگرد تنظیموں نے 18اکتوبر کا سانحہ کیا، دہشتگرد تنظیموں نے اے پی ایس پر حملہ کیا،پولیس اور شہریوں نے قربانیاں دیکر دہشتگردوں کو ختم کیا تھا، دہشتگرد آج ایک بار پھر سر اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف معاشی بحران تو دوسری طرف سیاسی بحران ہے،افغانستان کے حالات کے اثرات پاکستان کے عوام بھگت رہے ہیں، کسی کوکوئی احساس اورفکر نہیں کہ عوام کتنی تکلیف میں ہیں ،ان کواندازہ نہیں کہ اسلام آباد میں کیے گئے فیصلوں کا اثرکیا ہوتا ہے، ان فیصلوں کی وجہ سے پاکستان میں تاریخی مہنگائی، بےروزگاری اورغربت ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ اس بار ہم پاکستان کو پہلے سے زیادہ بچائیں گے، 8 فروری کو پاکستان کے عوام نئی سوچ چنیں گے،عوام ایک ہوکر مسائل کا سامنا کریں گے اور فتح حاصل کریں گے،8 فروری کو ہمیشہ کیلئے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ختم کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی حکومت بنائیں گے جو عوامی حکومت ہوگی، عوام کی نمائندگی کرتے ہو پاکستان کو معاشی اور سیاسی بحران سے نکالیں گے۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کیخلاف سوشل میڈیا مہم، توہین عدالت کی کارروائی کیلئے کیس سماعت کیلئے مقرر
-
ای ڈاٹ کو کے وفد کا پی ٹی اے کا دورہ
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے،خواجہ رمیض حسن
-
افغان انتظامیہ افغانستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ کرے،ترجمان دفتر خارجہ
-
ضلع جہلم میں زیر تعمیر ٹراما سینٹر ز ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال جہلم اور بنیادی مرکز صحت ٹوبہ کی جلد تکمیل کے لیے 35 ملین کے فنڈز جاری کر دیے جائیں گے۔ سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب
-
لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر انٹرنیشنل بریفنگ ایریا میں دھواں بھر جانے کے بعد صورتحال بتدریج معمول پر آرہی ہے ، ترجمان سی اے اے
-
9 مئی تاریخ کا سیاہ ترین دن ، سیاسی اور ذاتی مفادات کی خاطر 9 مئی کو وہ حرکت کی گئی جو کبھی دشمن نے بھی نہیں کی، عطاء تارڑ
-
دنیا بھر کی نظریں وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ دورہ چین پر جمی ہیں، عطاء تارڑ
-
9 مئی کو ایک سیاسی جماعت نے فارن فنڈنگ سے پاکستان کی ریاست پہ حملہ کیا جسے پاکستان کے عوام نے ناکام بنا دیا، احسن اقبال
-
حج آپریشن کا آغاز، کراچی سے روانہ ہونے والی پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی
-
قوم اور تاریخ سانحہ 9 مئی کیکرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی، وزیر اعظم
-
وزیراعظم نے سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنے کیلئے پیکا ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.