
کھوکھلے نعروں پر یقین نہیں رکھتے، قومی اسمبلی کی سیٹ جیت کر وزیرستان کے لوگوں کی محرومیوں کا خاتمہ کرینگے،مولانا محمود عالم وزیر
عوام کے اجتماعی حقوق ،مفادات پر کسی صورت کسی کو سودے بازی کی اجازت نہیں دینگے،الیکشن جیت کر غیر فعال سرکاری تعلیمی اداروں کو فعال کرینگے، پریس کانفرنس
منگل 16 جنوری 2024 22:58
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جماعت کے دستور کی خلاف ورزی کے باوجود ان علما کرام کے خلاف نہ مرکزی اور نہ صوبائی جماعت نے کوئی کاروائی نہیں کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بار میں آزاد حیثیت میں الیکشن لڑرہا ہوں کیونکہ وزیر، سلیمان خیل اور دوتانی قبائل کے زیادہ تر مسائل گھمبیر ہیں، انکے مسائل حل کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔مولانا محمود عالم نے کہا کہ میں ان اجتماعی حقوق اور مفادات پر کسی صورت کسی کو سودے بازی کی اجازت نہیں دینگے۔مولانا محمود عالم نے کہا کہ الیکشن جیت کر غیر فعال سرکاری تعلیمی اداروں کو فعال کرینگے۔ اور لوگوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کی سخت تگ ودو کروں گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ غربت کی وجہ سے یہاں ہمارے طلبا وطالبات میٹرک کے بعد تعلیم کرنے سے قاصر ہوجاتے ہیں۔لہٰذا یہاں وزیرستان میں معیاری تعلیم عام کرنے کیلئے یونیورسٹی کیمپس قائم کی جائے گی۔مولانا محمد عالم نے کہا کہ ہمارے لوئر وزیرستان میں قبائلیوں کے مابین زمینی تنازعات ہیں انکا حل اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگ انتہائی محرومیوں کا شکار رہے ہیں، لہذا ان محرومیوں کے خاتمے کیلئے میڈیکل کالج قائم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیرستان میں غیر فعال صحتی مراکز کو فنگشنل کیا جائے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوئر وزیرستان میں اجتماعی منصوبے اور میگا پراجیکٹس لانے پر ترجیح دونگا۔انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت خیبر پختونخوا نے جنوبی وزیرستان کو دو ضلعوں میں تقسیم کردیا، جبکہ بائی فارکیشن پراسز سلو ہونے کی وجہ سے وزیر قبائل سخت مشکلات کا شکار ہیں، اگر وزیر قبائل نے مجھے بھاری اکثریت سے کامیاب کیا تو ان مسائل کے حل کیلئے بھرپور کوشش کی جائے گی۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ سیاسی نابالغ لوگ یہ بات اپنے ذہن سے نکال دیں کہ وہ الیکشن لڑنے سے دستبردار ہونگے یا اپنے حلقہ کے عوام کی اجتماعی مفادات پر کمپرومائز کرینگے، الیکشن کے آخری روز تک مقابلہ جاری رہے گا۔مزید قومی خبریں
-
مادملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی 58ویں برسی 9جولائی کو منائی جائے گی
-
کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا26واں یوم شہادت 5جولائی کو منایا جائے گا
-
پی آر آئی سکیم میں ایکسچینج کمپنیاں بھی شامل، ترسیلات زر میں 100فیصد اضافہ متوقع
-
بجلی یونٹ پر 7 روپے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا
-
سندھ حکومت نے 2 روز کی عام تعطیل کا اعلان کردیا
-
پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ ’’مریم کی دستک ‘‘ منصوبے کے ذریعے سرکاری خدمات کے حصول میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،فیصل یوسف
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ایرانی سفارتخانہ کادورہ، اسرائیلی جارحیت کی مذمت
-
بغیرلائسنس ادویات کی فروخت اور ممنوعہ ادویات کی فروخت کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو مجموعی طور پر 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی
-
وزیراعلیٰ کی خوشنودی کیلئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کیخلاف یکطرفہ اقدامات اٹھائے گئے : مسرت چیمہ
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرخانیوال میں محرم الحرام پر مثالی انتظامات کئے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر
-
دین اسلام کے اسلامی سال کی ابتدا بھی قربانی سے ہے اور اختتام بھی قربانی سے،ثروت اعجاز قادری
-
چوہدری شجاعت حسین،چوہدری سالک حسین،طارق حسن و دیگر قائدین کا کراچی آمد پر بھرپور استقبال کیاجائے گا،ق لیگ کراچی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.