پاکستان اور اس میں بسنے والی عوام کا مستقبل صرف جماعت اسلامی روشن کر سکتی ہے،جماعت اسلامی کے امیدوار ڈاکٹرانوارالحق

جمعہ 19 جنوری 2024 16:05

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2024ء) جماعت اسلامی کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 172 ڈاکٹرانوارالحق نے کہا ہے کہ پاکستان اور اس میں بسنے والی عوام کا مستقبل صرف جماعت اسلامی روشن کر سکتی ہے،حلقہ کے عوام آئندہ عام انتخابات میں ”ترازو“ پرمہرلگا کر کامیابی سے ہمکنار کریں تاکہ عوامی مسائل بلاتفریق حل کئے جا سکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کی واحد سیاسی و مذہبی جماعت ہے جس کے ہر کارکن، عہدیدار اور امیدوار کا دامن کسی بھی قسم کی کرپشن سے پاک ہے، جماعت اسلامی نے اقتدار کے بغیر بھی ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی ہے، آئندہ عام انتخابات میں ملک بھر سمیت حلقہ این اے 172 کے عوام نے جماعت اسلامی کے امیدواروں کو کامیاب کرایا تو وعدہ کرتے ہیں کہ حلقہ میں مساوی بنیادوں پر بلاتفریق بنیادی وسائل کی فراہمی اور پسے ہوئے غریب طبقے کی بحالی کے لئے اقدامات اٹھائیں گے، عوام جنرل الیکشن میں جماعت اسلامی کے امیدواروں کے انتخابی نشان ”ترازو“ پر مہر لگا کر ملک و ملت کے استحکام و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔\378