پیپلز پارٹی نے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے ‘ ارباب عالمگیر

ہمارے دور حکومت میں پشاور کے مختلف علاقوں میں 15 سو کے قریب ٹرانسفر لگائے گئے ہیں‘ نامزد امیدوار این ای31 کا خطابء

اتوار 21 جنوری 2024 20:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے قومی اسمبلی کے نامزد امیدوار این اے 31 ارباب عالمگیر خان خلیل نے کہاہے کہ عرصہ دراز سے پاکستان میں سیاست کر رہا ہوںجو ترقیاتی کام پیپلزپارٹی کے دورے حکومت میں کی ہیں وہ آج تک کسی بھی پارٹی نے نہیں کی آج بھی ہماری وجہ سے ہمارے علاقے کے خواتین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت پسے لے رہی ہیںاور غریب لوگ بی آئی ایس سی سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ارباب عالمگیر خان نے گائوں بادیزئی کے ملکان محلے میں ایک کارنر میٹنگ کے دوران کی ۔پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 31ارباب عالمگیر خان خلیل کے لئے الیکشن مہم کے حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء ملکانو کورنہ کے حاجی فرحت اللہ خلیل اور حاجی اکمل خان خلیل کی جانب سے ہجرہ فرحت اللہ میں کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر و پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فخرعالم خلیل اور پیپلز پارٹی کے عہدیداران و کارکنان کے علاوہ معززین علاقہ نے جلسہ گاہ میں بھر پور شرکت کی۔تقریب کے آغاز میں گاوں بادیزئی کے ملکانو کورونہ کے مشیران حاجی فرحت اللہ اور حاجی اکمل خان نے کہا کہ ارباب عالمگیر خان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔

ارباب عالمگیر اور اس کے خاندان نے گاوں بادیزئی کے فرد فرد کے لئے دن رات کام کیا ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ارباب عالمگیر خان نے کہا کہ ہمارے لئے آپ ہیں اور میں آپ کے لئے ہوں اپ لوگ موازنہ کریں کہ اس وقت اور اس دور میں کیا فرق ہے تو سب کچھ صاف نظر آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں پشاور کے مختلف علاقوں میں 15 سو کے قریب ٹرانسفر لگائے گئے ہیں۔

یہ آپ کے ٹیکس کے پیسے تھے ہم نے آپ پر کوئی احسان نہیں کیا کیونکہ یہ پیسے آپ لوگوں نے ٹیکس کے مد میں حکومت کو دی ہیں اور ان ٹیکس کے پیسوں پر آپ لوگوں کے لئے ترقیاتی کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں بجلی کے بڑھتے ہوئے رجحان زیادہ ہو رہا ہیں۔ اور اس کے بعد سوئی ناردرن گیس کا نمبر ہے اب گیس بھی ہمارے ہاتھوں سے نکل رہے ہیں۔ ارباب عالمگیر نے بتایا کہ اگر آپ لوگوں نے ہمیں کامیاب کرایا تو اس دفعہ ہماری ترجیح بنیادی کام کرنے پر ہیں۔

کیونکہ ہم نے اپنے دور حکومت میں بجلی کے 12فیڈر پر کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تہکال کے مختلف علاقوں میں 22 گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ مگر کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ارباب عالمگیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی اسمبلی ممبر پیر فداکو 8 سال بعد اپنے حلقے دیکھا گیا تو ان سے تذکرہ کیا کہ اب تو اپنے علاقے کے لوگوں کا پوچھا تک نہیں کہ وہ لوگ کس حال میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں کیونکہ اس ووٹ کے ذریعے آپ کے بچوں کے مستقبل بنتے ہیں اگر آج آپ لوگ اپنے ووٹ کا درست طریقہ سے استعمال نہ کریں۔ تو پھر ہم کل کسی سے کوئی اچھائی کی امید نہیں رکھا سکتے ہیں۔ پارٹیوں کے سربراہان نے بھی عوام سے مذاق شروع کیا ہے۔ جھگڑا کے لوگ کو یہاں کا ٹکٹ دیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو اداروں میں پی ٹی آئی نے ہمارے ساکھ کو کافی نقصان پہنچایا لیکن اس دفعہ ایسا نہیں ہوگا۔

میں امید کرتا ہوں کہ اس دفعہ آپ لوگ ہمارے کامیابی میں اپنے اہم کردار ادا کرینگے۔ ارباب عالمگیر نے گاوں بادیزئی کے لوگوں کے مسائل جلد از جلد حل کرنے کی یقین دھانی کرائی گئی۔ کارنر میٹنگ میں مختلف پارٹیوں کے اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔