بشیر احمد بلور شہید کی شہادت کے بعد کارکنان کی محنت ضائع ہونے سے بچانے کی خاطر سیاست میں آئی، ثمر ہارون بلور

پیر 22 جنوری 2024 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2024ء) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبرپختونخوا کی ترجمان ثمرہارون بلور نے کہا ہے کہ وہ بشیر احمد بلور شہید کی شہادت کے بعد کارکنان کی محنت کو ضائع ہونے سے بچانے کی خاطر سیاست میں آئی ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس(ٹویٹر) پر اپنی ایک پوسٹ میں صوبائی ترجمان اے این پی ثمر ہارون بلور نے کہا کہ ‏اگر میرے شہید سسر (بشیراحمدبلور شہید) کو شہید نہ کیا جاتا تو شاید میں سیاست میں نہ آتی، یہاں ہر حلقہ میں کارکنان کی محنت ہوتی ہے اور اگر میں نہ نکلتی تو کارکنان کی محنت ضائع ہوجاتی۔

انہوں نے کہا کہ میئر پشاور کے انتخابات میں ہم نے ایک عام کارکن کو ٹکٹ دیا، سپورٹ کیا اور 50ہزار سے زائد ووٹ لئے، اس وقت بھی ہمیں کہا گیا کہ اپنے خاندان سے کسی کو نامزد کریں لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا بلکہ ایک عام کارکن کی حمایت کی۔