بلوچستان عوامی پارٹی کا مستقبل روشن ،الیکشن وقت پر ہونگے ،کچھ ساتھی پارٹی سے فائدہ لے کر چھوڑ گئے ،اب پارٹی مشکل حالات سے نکل آئی ہے،نوابزادہ خالد خان مگسی

منگل 23 جنوری 2024 20:03

گنداواہ /جھل مگسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2024ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر این اے 254 کے نامزد امیدوار نوابزادہ خالد خان مگسی نے کہا ہے کہ وفاق میں صوبے کی نمائندگی کم ہونے کے باوجود سابقہ حکومت میں بی اے پی نے اہم اور مثبت کردار ادا کیا۔مسائل کے حل کیلئے ایک ٹھوس نظام کی اشد ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جھل مگسی میں مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بی اے پی کا مستقبل روشن ہے الیکشن وقت پر ہونگے تمام تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔افسوس ہے کہ کچھ ساتھ پارٹی سے فائدہ لے کر چھوڑ گئے لیکن اب پارٹی مشکل حالات سے نکل آئی ہے۔انہوں نے کہا بی اے پی کے صوبائی اسمبلی کیلئے 31 اور نیشنل اسمبلی کے لئے 10 نامزد امیدوار جنرل الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں پارٹی کی پوزیشن مستحکم ہے بی اے پی کا ایک پلیٹ فارم اور منشور ہے ہم مثبت سوچ رکھنے اور نرم رویے کے لوگ ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جام کمال کی بی اے پی اقتدار میں تھی لیکن خالد مگسی کی بی اے پی مشکلات میں رہی پھر بھی اہم نے پارٹی کو منظم کیا انہوں نے کہا کہ میرا حلقہ این اے 254 آبادی اور رقبے کے لحاظ سے بڑا ہے اس حلقے سے ہمارا اتحاد مسلم لیگ ن کے کے علاوہ بی این پی عوامی کے ساتھ ہے اور انہوں نے ان کے امیدوار نے بھی میرے حق میں کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں اور ہماری بات چیت دیگر سیاسی پارٹیوں اور آزاد امیدواروں سے بات چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار کی نسبت حالات تبدیل ہوگئے ہیں ملکی اور صوبائی آبادی بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے مسائل میں بھی اضافہ ہو گیا ہے اب عوام اور نوجوانوں کی سوچ اور ان کی طرز زندگی و ضروریات بھی تبدیل ہوگئی ہے اب مسائل کے حل کیلئے ٹھوس و مضبوط نظام مرتب کرنے کی اشد ضرورت ہے۔