
خفیہ سرنگ کے ذریعے اربوں روپے کی تیل کی چوری کا شبہ
پاکستان کسٹمر انٹیلی جنس نے کراچی میں پارکو کی نان ڈیوٹی پیڈ زیر زمین لائن سے آئل مل میں سرنگ بنا کر ڈیزل چوری کا انوکھا کیس پکڑ لیا
مقدس فاروق اعوان
بدھ 24 جنوری 2024
12:13

(جاری ہے)
آئل مل کے احاطے میں 174فٹ لمبی خفیہ سرنگ پکڑی گئی جس کے ذریعے سفید پائپ لائن نکالی گئی تھی۔
خفیہ پائپ لائن سے نان ڈیوٹی پیڈ ڈیزل چوری کیا جا رہا تھا۔خفیہ کارروائی میں تقریبا 20 ملین روپے کا 65000 لیٹر ڈیزل برآمد کرتے ہوئے مل مالک کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔حکام کی جانب سے خفیہ سرنگ کے ذریعے اربوں روپے کی تیل کی چوری کا شبہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔ دوسری طرف صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 3 کروڑ سے زائد کا فراڈ کرنے والے بینک کے کیشئر کو گرفتار کرلیا گیا، اس حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے ’ایف آئی اے‘ کے کمرشل بینکنگ سرکل نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران بینکنگ فراڈ اور دھوکہ دہی میں ملوث ملزم غلام محمد کو گرفتار کیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون زعیم اقبال کا کہنا ہے کہ ملزم کراچی کے علاقہ صدر میں واقع نجی بینک کی برانچ میں بطور کیشئر تعینات تھا جہاں اس نے دیگر ملزمان کی ملی بھگت سے کیش میں خوربرد کی اور ملزمان نے مجموعی طور پر 3 کروڑ 29 لاکھ 78 ہزار روپے کا غبن کیا۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ملزمان نے زائد کیش کی غلط بیان کرتے ہوئے مختلف برانچز کو جعلی کیش ٹرانزٹ جاری کیں اور ٹرانزٹ کیش کی یہ انٹریز بغیر اجازت کے جاری کی گئیِں جب کہ مذکورہ برانچز کی طرف سے کسی قسم کے کیش حصول کے لیے درخواست موصول نہیں ہوئی تھی۔مزید اہم خبریں
-
ادارہ شماریات کا چینی سستی ہو جانے کا دعوٰی
-
بارش نے پنجاب حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کا پول کھول دیا
-
مون سون کے ایک اور انتہائی شدت والے سپیل کیلئے تیار ہو جائیں
-
پاکستان نے امریکا سے کپاس اور سویابین کی درآمدات بڑھانے کی پیشکش کردی ہے
-
طوالت پکڑتی یوکرین جنگ میں جرائم کی بدلتی شکل پر رپورٹ
-
سوڈان خانہ جنگی: امدادی کٹوتیاں پناہ گزینوں کی مشکلات میں اضافے کا سبب
-
شام: فرقہ وارانہ فسادات میں سیکڑوں ہلاک، ہزاروں زخمی
-
سینیٹ الیکشن میں ایسا نظام لانا ہوگا جس سے خریدوفروخت کا بازار بند ہوسکے
-
ملکی معیشت کیلئے بڑی خبر،14سال بعد پاکستان کا مالی سال کا کرنٹ اکائونٹ سرپلس ہوگیا
-
ایک سال کے دوران پاکستانیوں کی جانب سے اربوں ڈالرز کی آن لائن شاپنگ کا انکشاف
-
جماعت اسلامی کا مہنگی بجلی، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور شوگرمافیا کیخلاف ملک گیراحتجاج
-
پنجاب مہنگائی کے بے قابو طوفان کی زد میں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.