ہرجگہ، ہر گلی میں بھٹو کے نعرے گونج رہے ہیں،حافظ حسین مدنی

جمعرات 25 جنوری 2024 22:33

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و امیدوار این اے 168 حافظ حسین احمد مدنی نے کہا ہے کہ ہر جگہ، ہر گلی میں بھٹو کے نعرے گونج رہے ہیں،پنجاب کے لوگ روایتی سیاست اور جماعتوں سے تنگ آ چکے ہیں،واضح طور پر پنجاب کے لوگ نفرت، تقسیم اور انتشار کی نہیں بلکہ بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق عوامی اور تعمیری سیاست چاہتے ہیں۔

وہ ڈسٹرکٹ بار میں اپنی انتخابی مہم میں وکلاء سے گفتگو کر رہے تھے۔اس موقع پر وکلاء کی بڑی تعداد نے ان کو اپنی حمایت کا یقین دلایا۔

(جاری ہے)

حافظ حسین احمد مدنی نے کہاکہ لوگوں کو الزام تراشی اور ماضی کی سیاست میں اب کوئی دلچسپی نہیں، عوام سنجیدہ سیاست اور نئی قیادت کی طرف دیکھ رہی ہے۔ عوامی مسائل کا حل صرف پیپلز پارٹی کے 10نکاتی ایجنڈے اور منشور میں ہے، لہذا لوگ 8فروری کو واضح اکثریت کے ساتھ پیپلز پارٹی کو کامیاب کریں گے۔انہوں نے مذید کہا کہ پنجاب میں بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کا جس طرح خیر مقدم ہو رہا ہے وہ قابل ستائش ہے۔پنجاب کی عوام بلاول بھٹو زرداری کو آئندہ ملک کے وزیر اعظم طور پر دیکھ رہے ہیں اور ان کا والہانہ استقبال کر رہے ہیں ۔