
& کراچی تا کشمور سندھ میں قیام امن اور تعمیر و ترقی کے لیے 8 فروری کے انتخابات میں دیانتدار نمائندوں کو منتخب کیا جائے،محمد حسین محنتی
جماعت اسلامی ملک میں واحد ایک جمہوری پارٹی ہے باقی سب تو خاندانی لمٹیڈ کمپنیاں اور جاگیردار و سرمایہ داروں کا کلب ہیں،امیر جماعت اسلامی سندھ
جمعہ 26 جنوری 2024 09:00
(جاری ہے)
صوبائی امیر نے ضلعی ذمے داران کے اجلاس میں انتخابی مہم کا جائزہ اور الخدمت ہسپتال کا دورہ بھی کیا،ایڈمنسٹریٹر سبحان سمیجو نے بریفنگ اورکارکردگی رپورٹ پیش کی۔
امیر ضلع و پی ایس 54 کے امیدوار میر محمد بلیدی نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ جماعت اسلامی کامیاب ہوکر مٹھی سمیت پورے تھرپارکر کے لوگوں کو روزگار صحت تعلیم سمیت زندگی کی تمام ضروریات کو پورا کرے گی۔ اقتدار کے بغیر بھی جماعت اسلامی روزگار تعلیم صحت کے میدان میں تھر کے عوام کی خدمت کر رہی ہے خدمت کا موقعہ ملا تو زیادہ خدمت کریں گے اس لیے عوام 8 فروری کو ترازو پر ٹھپہ لگاکر قومی دولت کی لوٹ مار کرنے والے ٹولے کو شکست دیں۔پیپلزپارٹی 15سال سندھ میں اقتدار کے مزے لوٹتی رہی لیکن سندھ کے لوگ صحت، تعلیم ،صاف پانی،امن وامان اور روزگار کیلئے ترس گئے،شہرہوں یا دیہات ہر جگہ ڈاکو راج مسلط رہا جبکہ حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے نمائندے ملک اور بیرون ممالک جائیدادیں بنانے اور اپنی عیاشیوں میں مصروف تھے،پندرہ سال کسی بھی قوم اور صوبے کی تقدیر بدلنے کیلئے کافی ہوتے ہیں آج وہی لوگ ایک بار پھر عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے سنہرے خواب اور دلپذیر نعروں سے میدان میں نکلے ہوئے ہیں لیکن سندھ کے عوام ان کو پہچان چکے اب وقت آگیا ہے کہ جھوٹے نعرے اور وعدے کرنے والوں کا ووٹ کے ذریعے سے احتساب کیا جائے۔جماعت اسلامی اپنے دیانتدار امیدواروں کے ساتھ میدان میں موجود ہے ہر موقع پر سندھ کے لوگوں کی خدمت کی ہے اب عوام اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیدواروں کو کامیاب کریں تاکہ ملک اور اپنے آنے والی نسلوں کا مستقبل روشن ہوسکے۔مزید قومی خبریں
-
وزیرداخلہ کا جناح سکوائرمری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ ، شاہین چوک مارگلہ روڈ اورفیض آباد انٹرچینج کا معائنہ کیا
-
محنت کش قوم کے محسن ہیں ان کا وقار اور خوشحالی ہماری اجتماعی ترقی کی اساس ہے،چیئرمین سینیٹ
-
ملک کے دور دراز علا قوں کے عوام کو انصاف فرا ہم کر نے کی کو شش کر رہے ہیں، وفاقی محتسب اعجازاحمد قریشی کی ڈیرہ غا زی خان میں علا قا ئی دفتر کے افتتا ح کے مو قع پر گفتگو
-
بہن پر تشدد کیوں کیا سالے نے ڈنڈے برسا کر بہنوئی کو جان سے مار دیا
-
جمہوریت اور بحالی جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کے وکلاء کی تاریخی جدوجہد اور قربانیاں ہیں، نیئرحسین بخاری
-
سپریم کورٹ ، طلباء یونینز کی بحالی کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب
-
بلوچستان کے موجودہ حالات کو سمجھنے کے لیے ماضی اور تاریخی تناظر سے آگاہی ضروری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
سپریم کورٹ نے قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کی درخواست پر خیبر پختونخوا اور سندھ حکومت کو جواب جمع کرانے کے لئے وقت دے دیا
-
نشہ کرنے سے منع کرنے پر شوہر کا بیوی بچوں پر چھری سے حملہ، تین افراد زخمی
-
بھارتی الزامات مسترد،پہلگام حملہ بھارت کی انٹیلی جنس ناکامی ہے، نجم سیٹھی
-
ہمارے بہادر مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار اور چوکس ہیں ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.