اہلیان چمن الیکشن کے دن صرف کتاب نشان پر مہر لگا کر دین دوستی کا ثبوت دیں، حافظ محمد صدیق مدنی ودیگر

ہفتہ 27 جنوری 2024 20:06

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2024ء) جمعیت علماء اسلام چمن کے رہنما اور پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کے ممبر مولانا حافظ محمد صدیق مدنی ، مولوی فضل الباری ، مولانا حافظ محمد شفیق دیوبندی اور مدرسہ عربیہ بحرالعلوم چمن کے ناظم تعلیمات حافظ سیف الرحمن صدیق نے مدرسہ بحرالعلوم چمن طلبہ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سے کہا کہ ووٹ کی حیثیت گواہی کی ہے اسے فروخت کرنا گویا اپنی گواہی فروخت کرنے کے مانند ہے ۔

عالم دین ، صالح ، عادل اور دیانتدار نمائندے ہمارے ووٹ کے بہترین حق دار ہیں قرآن و سنت کا جو دین مدرسوں میں پڑھایا جاتا ہے، جو گھر، گلی، کوچوں میں تبلیغ کے ذریعے پھیلایاجاتا ہے، جو کتابوں میں لکھا جاتا ہے، اس دین کو پورے ملک پر نافذ کرنے کی محنت سیاسی علما کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعیت علما اسلام نے ملکی سطح پر امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کئے ہیں جمعیت علمائے اسلام ملک بھر میں واضح اکثریت سے بھرپور کامیابی حاصل کریں گی انہوں نے کہاکہ جمعیت علما اسلام کے سابق کارکردگی اور خدمت قوم کے سامنے ہے اور جمعیت علما اسلام کے قائدین ماضی کی طرح آج بھی اپنے ضلعے کے عوام کی ایک منظم طریقے سے خدمت اور ضلع کو درپیش مسائل کے پوری حل کے لیے بھاگ دوڑ کر رہے ہیں یاد رہیں جمعیت علما اسلام کے نمائندگان کے ترقیاتی کاموں پر اب بھی بلوچستان کے اور خصوصا چمن کے سیاسی مخالفین بھی معترف ہیں ان کا زندہ مثال چمن میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھانا، بے روزگاری کا خاتمہ اور شہر میں امن و امان کے قیام ہے حافظ محمد صدیق مدنی نے مزید کہا کہ علمائے کرام،اور نوجوانان جمعیت الیکشن کی تیاریاں تیز کریں، اور انشا اللہ جیت جمعیت علمااسلام کا ہی ھوگا۔

حافظ محمد صدیق مدنی نے اہلیان چمن سے اپیل کی کہ وہ الیکشن کے دن صرف کتاب نشان پر مہر لگا کر دین دوستی کا ثبوت دیںحافظ محمد صدیق مدنی نے اہلیان چمن سے این اے 266 قلعہ عبداللہ پر مولانا صلاح الدین ایوبی اور پی بی 51 چمن پر حاجی غوث اللہ کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں۔