جمعیت علما اسلام اب طاقتور قوت بن چکی ہے،انتقام کا دور گذر چکا،مولانا فضل الرحمن

لوگوں کا ڈرایا جارہا ہے، اگر کوئی ٹیڑھی آنکھ سے دیکھا گا تو وہ آنکھ باقی نہیں رہے گی،جے یو آئی سربراہ اگر کسی وڈیرے کا ہاتھ غریب کی گریبان تک گیا تو وہ ہاتھ توڑ دیں ،جے یو آئی کا کندھ کوٹ میں بڑا پاور شو ، مولانا فضل الرحمن کا خطاب

ہفتہ 27 جنوری 2024 22:55

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2024ء) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جمعیت علما اسلام اب طاقتور قوت بن چکی ہے،انتقام کا دور گذر چکا ہے ،لوگوں کا ڈرایا جارہا ہے، اگر کوئی ٹیڑھی آنکھ سے دیکھا گا تو وہ آنکھ باقی نہیں رہے گی،اگر کسی وڈیرے کا ہاتھ غریب کی گریبان تک گیا تو وہ ہاتھ توڑ دیں۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نیکہا کہ سندھ کے وسائل سندھ کے عوام کے لئے ہیں، انکو کسی طور پر بھی مفادات کے نظر نہیں کیا جاتا، بار بار اقتدار میں آنے والوں نے سندھ کی تقدیر نہیں بدلی، امن امان یہاں پر بڑا مسئلہ بن چکا ہے، یہاں کے مقامی لوگ محفوظ نہیں ہیں، بیروزگاری بڑھ چکی ہے، انفراسٹرکچر کی بدتر صورتحال ہے، اب سندھ کے عوام کو فیصلہ بدلنا ہوگا،اور اس قیادت کو مسترد کریں جو پچھلے کئی سالوں سے سندھ کے وسائل پر قابض ہیں، جو غریب عوام کو مزید دلدل میں دھکیل رہے ہیں اور ایک ایسی قیادت کا انتخاب کریں جو مشکل وقت میں آپ کے ساتھ کھڑے ہوں، جب سندھ میں سیلاب آیا تو یہ جمیعت علما کی قیادت آپ کی دہلیز پر آپ کے مدد کے لئے پہنچی تھی، آج وہی قیادت آپ کے پاس آپ سے ووٹ مانگنے آئی ہے، اس بار جاگتے رہنا ہے، اپنے ووٹ کا صحیح انتخاب کرنا ہے، اپنا ووٹ دیانتدار قیادت کو دینا ہے جو جمعیت علما اسلام کی صورت میں موجود ہے،ووٹ کے وقت اپنے حالات کو یاد رکھنا ہے، اگر اپنے حالات بدلنا چاہتے ہو، اگر اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنانا چاہتے ہیں تو پھر کتاب کا انتخاب کریں اپنا ووٹ کتاب کو دیں، اور ووٹ کو بچانا بھی ہے، لوگوں کو ڈرایا جا رہا ہے، لیکن اب دور بدل چکا ہے، اگر کسی وڈیرے کا ہاتھ غریب کی گریبان تک جائے گا تو وہ ہاتھ دیں گے،اں جمعیت علما اسلام طاقتور قوت بن چکی ہے، اب کوئی مائی کا لال انتقام کی جرات نہیں کرسکتا، 2018 میں ہمارے ووٹ چوری کئے گئی اور چوری کرنے والے گمنامی کی زندگی گذار رہے ہیں، ہم الحمدللہ آج بھی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، اس انتخابات میں بھی اگر ووٹ چورے کئے گئے تو پھر رد عمل اور زیادہ سخت آئے گا۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمن نے اپنے خطاب کے آخر میں کہا کہ سندھ کے عمائدین نے جمعیت علما اسلام پر اعتماد کر کے ہمارے کارواں میں شامل ہوئے میں ان کو تہہ دل سے خوش آمدید کہتا ہوں، جلسہ عام سے جے یو آئی سندھ کے امیر این اے 199 اور پی ایس 06 کے امیدوار مولانا عبدالقیوم ہالیجوی، جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل این اے 193 شکارپور اور این اے 194 لاڑکانہ مولانا راشد محمود سومرو، این اے 191 کے امیدوار شاہ زین خان بجارانی، این اے 192 کے امیدوار ڈاکٹر ابراہیم خان جتوئی، پی ایس 05 کے امیدوار حافظ ربنواز چاچڑ، پی ایس 02 کے امیدوار شفیق خان کھوسو اور آزاد امیدوار پی ایس 04 غالب حسین خان ڈومکی، جے یو آئی سندھ کے نائب امیر مفتی عبدالرحیم پٹھان، ضلع کشمور کے امیر مولانا شفیع محمد کھوسو و دیگر نے خطاب کیا۔