کاکڑ قوم اور غلجی قوم اپس میں ایک ہیں ہم میں دوری پیدا کرنے والوں کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دینگے ،سردار محمد یعقوب خان ناصر

اتوار 28 جنوری 2024 19:45

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنما ء سابق وفاقی وزیر حلقہ این اے 252 سردار محمد یعقوب خان ناصر نے اپنی رہائشگاہ پر غلجی قوم کے گرینڈ قبائلی جرگے سے خطاب میں کہاہے کہ کاکڑ قوم اور غلجی قوم اپس میں ایک ہیں ہم میں دوری پیدا کرنے والوں کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دینگے ہمیں بھائی چارے اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے 8 فروری کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ہم واقعی ایک بشر کے مانند ہیں حلقے کے مسائل کو اس مرتبہ میں اور حاجی طور اتمان خیل مل کر حل کرینگے اسکی زمہ داری میں اٹھاتا ہوں کہ حلقہ انتخاب کے لوگوں کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو مل بیٹھ کر اس کی تعمیر و ترقی کرنی ہوگی آپکا ووٹ پاکستان کے لئے ہونا چاہیے اس دھرتی کے لئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں آپکے ووٹ کی صورت میں ملنے والی طاقت کی بدولت آپکی زندگیوں میں آسانیاں لانے کے لئے کام کروں گا علاقائی مسائل کا حل باہمہ مشاورت و محبت سے ممکن ہے ہر فورم پر آپکے حقوق کا دفاع کروں گا آپ نے مجھ پر ہمیشہ اعتماد کیا جس پر پورا اترنے کے لئے خلوص نیت سے کام کروں گا میں وعدوں کے بجائے عملی کاموں کو ترجیح دیتا ہوں اس خطے کے باسیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے مسائل حل کروانے میں بھر پور کردار ادا کروں گا پاکستان مسلم لیگ ن نے رسول عربی کے عشق میں اسلامی آئین سازی کی بحیثیت وزیراعظم پاکستان نوازشریف نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر یوٹیوب کی پاکستان میں بندش کے احکامات دیئے جیسے بیرونی دباؤ کے باوجود نہیں کھولا پاکستان کی ترقی و مظبوطی کے لئے بڑے فیصلوں کی ضرورت ہے ملک کو نواز شریف جیے لیڈر کی ضرورگ ہے جنہوں نے ایٹمی دھماکے کر کے بھارت اسرائیل اور امریکہ پر واضح کر دیا کہ ہم اپنی خود مختیاری قومی سلامتی اور غیرت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے ہم اپنی دفاع کو مضبوط کرنے کے حوالے سے کسی کے دباو میں نہیں انے والے یہ صرف نواز شریف جیسا لیڈر ہی کر سکتا ہے قوم کو مہنگائی سے نکالیں گے نوازشریف کو لورالائی ڈویژن کے حلقے کے مسائل کا بخوبی علم ہے یہاں گیس کی فراہمی ایئرپورٹ کی تعمیر مواصلات کے فروغ پانی کے منصوبے زراعت کی ترقی کیلئے ڈیمز کے منصوبے شروع کرنے پر خصوصی توجہ دونگا۔