عام انتخابات کا معاملہ، خیبر پختونخوا میں نوجوانوں کو مواقع نہ مل سکے

پیر 29 جنوری 2024 21:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2024ء) عام انتخابات کا معاملہ، خیبر پختونخوا میں نوجوانوں کو مواقع نہ مل سکے، خیبرپختونخوا کے 5سیاستدان 1988 سے تواتر کے ساتھ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، اے این پی کے غلام بلور، قومی وطن پارٹی کے آفتاب شیرپاو مسلسل 8ویں مرتبہ میدان میں ہیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی پی کے پرویز خٹک اور جے یو آئی کے مولانا گوہر شاہ بھی 1988 سے الیکشنز لڑ رہے ہیں، پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی صدر انور سیف اللہ بھی 1988 سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، پانچ بزرگ سیاستدانوں میں غلام بلور اور مولانا گوہر شاہ نے اب تک اپنی جماعت تبدیل نہیں کی۔

آفتاب شیرپاو نے پیپلز پارٹی سے علیحدہ ہوکر اپنی جماعت قومی وطن پارٹی قائم کررکھی ہے، سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر کیو ڈبلیو پی اور پھر پی ٹی آئی کاحصہ بن گئے تھے۔ پرویز خٹک 9 مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی چھوڑ کر اپنی ہی جماعت بناڈالی ہے۔ اس بار پرویز خٹک پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔