میاں نواز شریف کے دور میں ملک کے تمام بڑے بڑے میگا پراجیکٹ مکمل کروائے،برجیس طاہر

منگل 30 جنوری 2024 13:43

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2024ء) حلقہ این اے 111 میں مسلم لیگ نون کے نامزد امیدوارن چوہدری محمد برجیس طاہر اور میاں اعجاز حسین بھٹی نے بھی اپنی الیکشن مہم تیز کر دی ہے، حلقہ میں دونوں امیدواروں کے پہنچنے پر ان کا ڈھول کی تھاپ پر استقبال کیا جاتا ہے دونوں امیدواران جب مختلف دیہاتوں ۔میلی برجی سوڈی وال رامو انا شیخاں سمیت دیگر دیہاتوں میں پہنچے تو ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امیدوار برائے این اے 111 چوہدری برجیس طاہر نے کہا کہ عوام 8 فروری کو گھروں سے باہر نکل کر شیر پر مہر لگائیں اور اس کو کامیاب کروائیں کیونکہ شیر کی کامیابی میاں نواز شریف کی کامیابی ہے اور8 فروری ملک سے منہگائی غربت کے خاتمہ کا دن ہے ۔انہوں نے مزید اپنے خطاب میں کہا کہ میاں نواز شریف ایک ترقی کا نام ہے میاں نواز شریف کے دور میں ملک کے تمام بڑے بڑے میگا پراجیکٹ مکمل کروائے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا امریکہ سے ڈالر نہ لے کر ملک میں ایٹمی دھماکے کر دیے گئے ۔\378