نگران صوبائی وزیر صحت بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کا ٹراما سینٹر کوئٹہ سول ہسپتال کا دورہ

منگل 30 جنوری 2024 23:04

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2024ء) نگران صوبائی وزیر صحت بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کا ٹراما سینٹر کوئٹہ سول ہسپتال کا دورہ اس موقع پر ایم ڈی ٹراما سینٹر ڈاکٹر ارباب کامران کاسی ، ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر اسحاق پانیزئی ، آر ایم او ڈاکٹر آمنہ ، انچارج فارماسسٹ ڈاکٹر سید حضرت آغا اور دیگر معاونین موجود تھے۔

(جاری ہے)

نگران وزیر صحت بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی نے مچھ کولپور میں زخمی ہونے والے مریضوں کی عیادت کی۔زخمیوں کی علاج معالجے کیلئے تمام طبی سہولیات بروئے کار لائی جائے نگران وزیر صحت بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی نے ایم ڈی ٹراما سینٹر اور طبی عملے کے کارکردگی کو سراہا۔ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر اسحاق پانیزئی کی ایمرجنسی صورتحال میں کارکردگی قابل ستائش ہے ۔نگران وزیر صحت بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کی دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی صحت یابی کی دعا کی اور کولپور میں شہید ہونے والوں کی درجات کی بلندی کی دعا کی۔