
حاضری کے لیے بُلایا اور سزا سنادی گئی، عمران خان
آپ کو کیا جلدی ہے؟ گزشتہ روز بھی جلد بازی میں سزا سنائی گئی۔ سابق وزیراعظم کا جج سے مکالمہ
ساجد علی
بدھ 31 جنوری 2024
10:47

(جاری ہے)
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کو سزائیں سنادیں، پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ریفرنس میں 14، 14 سال قید کی سزا سنادی گئی جب کہ سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کو 10 سال کے لیے کسی عوامی عہدے کیلئے نا اہل بھی قرار دے دیا گیا ہے، اس حوالے سے کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں کی اور آج عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزائیں سنا دیں، جس میں سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ پر 1 ارب 57 کروڑ 30 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔
بتایا جارہا ہے کہ اس کیس میں بانی پی ٹی آئی کا 342 کا بیان آج ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ سماعت میں عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کا 25 سوالات پر مشتمل سوال نامے پر مبنی 342 کا بیان قلمبند کیا تھا، عمران کان کے وکلاء نے عدالت میں حق جرح بحال کرنے کی درخواست دائر کی تھی، عدالت نے اس پر دلائل سننے کے بعد جرح کا حق بحال کرنے کی استدعا مسترد کردی۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’آپ نے ہمارا حق دفاع ختم کیا، میں گواہوں پر خود جرح کرنا چاہتا تھا، میری گزارش ہے ہمارا حق جرح بحال کیا جائے، کیا آج ہی سزا کا اعلان کرنا ہے‘، اس پر جج محمد بشیر نے کہا کہ آپ پریشان نہ ہوں‘۔ عمران خان نے عدالت کو بتایا کہ ’ہمارے پاس توشہ خانہ تحائف کی اصل قیمت آئی ہے، ہم نے اس لئے جرح کرنی تھی، میں نے جھوٹے گواہوں کو ایکسپوز کرنا تھا، آپ نے جلدی جلدی میں سب کچھ کیا، میرے اوپر جو الزام ہے میرے خلاف جھوٹے گواہوں کو پیش کیا گیا، میں بار بار کہہ رہا ہوں میری بیوی کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے‘۔
مزید اہم خبریں
-
جرمنی: مالیاتی توازن کا نظام ’ٹوٹنے‘ کے قریب؟
-
پنجابی کھوج گڑھ: پنجابی زبان کا سب سے بڑا پرائیویٹ ریسرچ سینٹر
-
وادی تیراہ میں احتجاجی شہریوں پر فائرنگ، 3 افراد شہید 9 زخمی
-
زائرین کو اربعین کیلئے سڑک کے ذریعے عراق اور ایران جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیرداخلہ
-
راولپنڈی میں غیرت کے نام پر خاتون قتل کیس نیا رخ اختیار کرگیا، مقتولہ کے سسر کے تہلکہ خیز انکشافات
-
مذہبی انتہا پسندی اور معاشرے پر اس کے اثرات
-
اسرائیل کا غزہ کے تین علاقوں میں روزانہ 10 گھنٹے کے لیے عارضی جنگ بندی کا اعلان
-
کوئی یہ نہ بتائے ہم نے عافیہ صدیقی کیلئے کوشش نہیں کی، وزیرخارجہ
-
آبادی میں خوفناک اضافہ پاکستان کے سیاسی ایجنڈے سے غائب کیوں؟
-
بھارت: شہروں میں صفائی ستھرائی کرنے والوں کا فیصلہ ذات پات پر
-
غزہ پٹی کے بچوں کی تعلیم: دو سالہ زیاں کی تلافی جنگ بندی بھی نہ کر سکے گی
-
پاکستان میں ٹریفک حادثات، ہر چھ منٹ بعد ایک فرد ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.