ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کی کارروائیاں اور جرمانے جاری

بدھ 31 جنوری 2024 22:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2024ء) ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کی کارروائیاں اور جرمانے جاری ہیں۔کے پی کے میں امیدواروں کو لاکھوں کے جرمانے کر دیئے گئے ۔ضلع ہنگو میں چئیرمین نیبرہڈ کونسل گل باغ ، عارف خان پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد جبکہ چئیرمین ویلیج کونسل مردو خیل کو یکم فروری کو پیش ہونیکا نوٹس دیا گیا ہے۔

مردان حلقہ پی کے 58 مردان آزاد امیدوار ذوالفقار خان کو 25 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔لکی مروت تحصیل چئیرمین غزنی خیل محمد ذیشان خان کو31 جنوری کو طلب کیا گیا ہے۔کوہاٹ پی کے 90 سے جے یو آئی کے امیدوار حاجی محمد شعیب پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ پی کے 90 کوہاٹ سے تحریک لبیک کے امیدوار مفتی سیف اللہ قریشی، پی کے 92 سے تحریک لبیک کے امیدوار مفتی زر ولی شاہ اور این اے 35 سے تحریک لبیک کے امیدوار نجیب اللہ درانی کو فی کس 3 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پی کے 91 کوہاٹ سے آزاد امیدوار داود آفریدی کو 10 ہزار روپے جرمانہ،این اے 35 کوہاٹ کے آزاد امیدوار شہریار آفریدی اور لعل سعید آفریدی ، پی کے 92 اے این پی امیدوار مسعود خان خلیل کو 31 جنوری کو پیش ہونیکا نوٹس دیا گیا۔ڈی آء خان، پی کے 113 کے امیدوار عمران جاوید عرف سہیل راجپوت ، احمد کریم کنڈی اور مئیر سٹی کونسل عمر امین خان کو 30 ہزار روپے جرمانہ فی کس کیا گیا ہے۔

پی کے 113 ڈی آئی خان سے مسلم لیگ ن کے امیدوار سرہان احمد، جماعت اسلامی کے زاہد محب اللہ اور این اے 44 کے آزاد امیدوار تنویر جتوئی کو یکم فروری کو پیش ہونیکا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔بنوں سے پی کے 100 میں اے این پی کے امیدوار اصغر نواز، جماعت اسلامی کے اختر علی کو 10 ہزار روپے فی کس جرمانہ کیا گیا ہے۔این اے 39 بنوں جے یو آئی کے امیدوار زاہد اکرم درانی کو 20 ہزار ، پی ٹی آئی پی کے سید قیصر عباس شاہ کو 10 ہزارجبکہ جماعت اسلامی کے پروفیسر ابراہیم کو 5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔

پی کے 99 سے جے یو آئی کے امیدوار شیر اعظم وزیر کو 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر خیرپور نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بروقت ایکشن لیتے ہو? سرکاری ملازم اکبر لاشاری کو خلاف ضابطہ پیپلز پارٹی کی امیدوار نفیسہ شاہ کی تاج پوشی کرنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔