Live Updates

صنم جاوید نے مریم نواز کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی واپس لے لیے

صنم جاوید کا این اے 119،این اے 120 اورپی پی 159 میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 2 فروری 2024 12:19

صنم جاوید نے مریم نواز کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی واپس لے لیے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 فروری2024ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صنم جاوید نے ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا جس کی تصدیق بہن صنم جاوید کی جانب سے ایکس پر جاری پیغام میں کی گئی تھی۔صنم جاوید نے این اے 119 سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا فیصلہ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب انہیں صنم جاوید کو ایک مقدمے میں ضمانت ملتے ہی دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔

ضمانت منظور ہونے کے بعد صنم جاوید باہر نکلیں تو انویسٹی گیشن پولیس نے تھانہ شادمان میں درج مقدمہ میں صنم جاوید کو گرفتار کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صنم جاوید خان نے مریم نواز کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔انہوں نے این اے 119 میں تحریک انصاف کے امیدوار فاروق شہزاد کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

صنم جاوید نے این اے 120 میں بھی تحریک انصاف کے امیدوار اور پی پی 159 میں تحریک انصاف کے امیدوار مہر شرافت کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

این اے 119 کے انتخابی حلقہ سے مسلم لیگ کی مریم نواز کھڑی ہیں۔مریم نواز اور صنم جاوید کے مابین سخت اور دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی تھی۔صنم جاوید نے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی وجہ بھی بتائی ۔گذشتہ سماعت پرجب صنم جاوید کو عدالت پیش کیا گیا تو انہوں نے قیدیوں کی وین سے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے کاغذات نامزدگی بہت دیر سے منظور کیے گئے۔

جب تک میرے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے تو عباد فاروق کے بھائی حلقے میں اچھی انتخابی مہم کر چکے تھے۔اب اگر میں الیکشن میں حصہ لیتی تو یہ حلقے میں ووٹرز کو کنفیوز کرنے والی بات ہے۔صنم جاوید نے مزید کہا کہ میری امی اور بچے عباد فاروق کے بھائی کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے حلقے کے ووٹرز سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہزاد فاروق کو ووٹ دیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات