
راولپنڈی، اسلام آباد ایکسپریس میٹرو بس سروس بند کر دی گئی
صدر راولپنڈی تا سیکرٹریٹ سرکاری ملازمین کو جلد پہنچانے کیلئے معمول کی میٹرو بس سروس کے ساتھ ایکسپریس بس سروس چلائی گئی تھی
محمد علی
ہفتہ 3 فروری 2024
00:30

(جاری ہے)
ایکسپریس سروس صدر تا سیکرٹریٹ 24اسٹیشنز کی بجائے صرف 6 اسٹیشن پر رکتی تھی۔
ایکسپریس میٹرو بس سروس خصوصی طور پر سرکاری ملازمین کی سہولت کیلئے شروع کی گئی تھی، تاہم وقت کے ساتھ ساتھ ان بسوں پر عام مسافروں کا رش بھی بڑھ جانے کے باعث مالی نقصان بڑھ گیا۔ ایکسپریس سروس کیلئے بسیں الگ کرنے سے معمول کی میٹرو بس سروس جو 24 اسٹیشنز پر رکتی ہے، وہ بھی متاثر ہورہی تھی۔ اسی باعث اب ایکسپریس میٹرو بس سروس کو بند کر کے اس سروس کیلئے مختص کی گئی بسیں ریگولر میٹرو بس سروس کے فلیٹ میں شامل کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس ملک کے کامیاب ترین میٹرو بس منصوبوں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس کے ذریعے جڑواں شہروں کے لاکھوں شہری یومیہ بنیاد پر مستفید ہوتے ہیں۔ منصوبہ کا افتتاح 2015 میں کیا گیا تھا جو اب تک کامیابی سے آپریشنل ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ممبئی ٹرین دھماکہ کیس: ہائی کورٹ نے تمام بارہ ملزمان کو بری کر دیا
-
عافیہ صدیقی کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی کابینہ کو توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا
-
علی امین گنڈاپور نے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کی گورنر ہاس میں حلف برداری کو چیلنج کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کی بریت کی درخواست مسترد، گنڈاپور عدالت میں پیش نہ ہوئے
-
جاپان: شکست کے بعد بھی وزیر اعظم کا عہدے پر برقرار رہنے کا عزم
-
صدر ٹرمپ کا یو اے ای میں پھنسے افغانوں کی مدد کا وعدہ
-
جاپان : ایوانِ بالا کے انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت ”سانسیٹو پارٹی“کو بڑی کامیابی
-
یورپی کمیشن کی صدر اور یورپی کونسل کے صدر کل بیجنگ پہنچیں گے ‘ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے
-
مالی سال 2025 کے دوران پاکستان کی چاول کی برآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ
-
پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال سے متعلق قیمتی جانوں اور مالی نقصانات پر انتہائی افسردہ ہوں۔ رضا امیری مقدم
-
خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی 11 جبکہ پنجاب میں ایک نشست پر ووٹنگ جاری
-
اسرائیلی فوج کی غزہ میں امداد حاصل کرنے کے لیے جمع فلسطینیوں پر فائرنگ ‘ 93 افرادہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.