
انتخابات کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم قائم ، شکایات درج کرانے کے لیے پہلی مرتبہ واٹس ایپ استعمال کر رہے ہیں‘ الیکشن کمیشن
پیر 5 فروری 2024 22:39

(جاری ہے)
انہوںنے بتایا کہ 26 دسمبر سے اب تک 625 افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے ، 252 امیدواروں کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے، 156 لوگوں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانے کیے گئے ہیں۔
ہارون شنواری نے کہا کہ 12 ہزار 236 وال چاکنگ اور ہورڈنگز کو ہٹایا گیا ہے، اب تک 221 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 198 کو حل کرلیا گیا ہے، ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی پر امیدوار کو نااہل بھی کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا ہ میں واقعات پر آئی جیز اور چیف سیکرٹریز کو نوٹسز جاری کیے گئے،8 فروری کو پوری قوم کی نظریں الیکشن کمیشن پر ہوں گی جبکہ ضلعی، صوبائی اور مرکزی سطح پر انتخابات کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک ٹرائلز پر الیکٹرانک مینجمنٹ سسٹم کی کارکردگی اطمینان بخش رہی، ای ایم ایس کی ذریعے نتائج کی ترسیل کی جائے گی۔ڈی جی آئی ٹی خضر حیات نے میڈیا کو بتایا کہ ای ایم ایس کی ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کیا گیا ہے، ای ایم ایس کو اس سے قبل 40 انتخابات میں استعمال کیا جاچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پریذائیڈنگ افسر ای ایم ایس کے ذریعے ریٹرننگ افسر کو نتائج بھجوائے گا، نتائج کی ترسیل میں کوئی ایشو ہوا تو پریذائیڈنگ افسر ذاتی حیثیت میں ریٹرننگ افسر کو نتائج پہنچائے گا، جبکہ ای ایم ایس نتائج میں کسی قسم کی تبدیلی کو فوری طور پر ڈیٹیکٹ کرے گا۔پروجیکٹ ڈائریکٹر کرنل (ر)سعد نے بتایا کہ ای ایم ایس کی مالیت ابھی بتانا مشکل ہے، 3 ہزار 600 ای ایم ایس آپریٹرز کو ٹریننگ دی گئی ہے، ای ایم ایس سے متعلق انٹرنیشنل اسٹینڈرڈز بنائے گئے ہیں جبکہ ای ایم ایس کی ورکنگ کے لیے انتہائی محفوظ نیٹ ورک موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ این اے 197 کے خط پر ریٹرننگ افسر سے تفصیلی بات ہوئی، این اے 197 کے ریٹرننگ افسر نے ہیلپ لائن کے بجائے ڈی آر او کو خط لکھ دیا تاہم افسر کے ای ایم ایس پر خدشات کو حل کردیا ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نتائج کب تک آئیں گے اس پر کوئی حتمی وقت دینا ممکن نہیں، ای ایم ایس کے حوالے سے مختلف مراحل پر پانچ ٹرائلز کیے گئے ہیں، ای ایم ایس پر آنے والے مسائل کو حل کیا گیا ہے، جبکہ آر اوز کو سیٹلائٹ کنیکشن بھی فراہم کیے گئے ہیں۔سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر آصف حسین نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ پریذائیڈنگ افسر نے ای ایم ایس پر صرف فارم کی تصویر لے کر بھیجنی ہے، الیکشن کے لیے ای ایم ایس سے زیادہ آسان سسٹم نہیں ہوسکتا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں ٹریفک لائسنس بنوانے والوں کیلئے جدید سہولت متعارف
-
بھارت اس وقت جذباتی اور غیر معقول اقدامات کررہا ہے، بلاول بھٹو
-
حکومت کا نئے قومی مالیاتی ایوارڈ کیلئے 11واں کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ
-
پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بن سکتا ہے. امریکی جریدے کا انتباہ
-
پاکستان ڈیجیٹل سٹارٹ اپس اور سرمایہ کاری کیلئے موزوں ترین مارکیٹ ہے. شہبازشریف
-
تین بھارتی سفارتکاروں سمیت سفارتی عملہ کے 22 ارکان کی وطن واپسی
-
پاکستان نے پہلے مرحلے میں بھارت کی متعدد ویب سائٹس کو ملک میں بلاک کر دیا ہے، سینیٹر فیصل واوڈا کا انکشاف
-
ایل او سی پر کشیدگی، فائرنگ کے تبادلے میں پاکستان نے بھارت کی متعدد چوکیاں تباہ کردیں
-
نوجوان آبادی پاکستان کا 65 فیصد ہے جنہیں ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف متحرک کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، شیری رحمن
-
وزیراعظم سے انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبے کے معروف سرمایہ کاروں کی ملاقات، مختلف امورپرتبادلہ خیال
-
وزیراعظم سے ڈیجیٹل تعاون تنظیم کی سیکرٹری جنرل دیما الیحی کی ملاقات
-
کاروباری اداروں میں تبدیل ہو چکی پاکستانی یونیورسٹیاں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.