
انشااللہ8 فروری کو پاکستان مسلم لیگ(ن) صوبہ پنجاب اور مرکز میں حکومت بنائے گی،رانا ثناء اللہ
مہنگائی سب سے بڑا مسئلہ ،مہنگائی پر قابو پا لیا جائے تو پاکستان کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا، رہنماء (ن)لیگ
منگل 6 فروری 2024 11:42

(جاری ہے)
رانا ثنااللہ نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت، تحفظ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے جس کیلئے ہم کوشاں رہے ہیں لیکن اگر کبھی کوتاہی ہوتو آپ ہمیں یاد دلائیں،ہم نے کبھی بھی ایسی بات کا برا نہیں منایا بلکہ حمایت کی ہے،الیکشن کیلئے آپ کی بروقت حمایت مسلم لیگ(ن) کیلئے بہت اہمیت کی حامل ہے،تاہم اگر یہ معاملہ ایک ماہ پہلے ہوجاتاتو زیادہ آسانی رہتی اسلئے اب دو روز میں ایک ماہ کا کام کرنا ہے،مجھے امید ہے کہ آپ خوب محنت کریں گے اور گھر گھر پیغام پہنچائیں گے کیونکہ آپ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نہیں بلکہ پاکستان کی خدمت کر رہے ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے،2013 کے بعد 2018 تک پاکستان ترقی کی راہ پر کھڑا تھا،مزید دو تین سال مل جاتے تو جس کا خواب دیکھا تھا پاکستان اس مقام پر ہوتا،اس وقت ڈالر 107 روپے تھا، پیٹرول 65روپے لیٹر تھااور چینی 50 روپے کلو تھی،عام آدمی بہتر انداز میں گزارا کر رہا تھالیکن اب مہنگائی سب سے بڑا مسئلہ ہے اسلئے اگرمہنگائی پر قابو پا لیا جائے تو پاکستان کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کا قلع قمع ہو چکا ہے،اب نواز شریف نے عوام سے ساتھ مانگا ہے،وہ جانتے ہیں کہ مہنگائی مسئلہ ہے مگر لوڈشیڈنگ اوردہشت گردی سے بڑا مسئلہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ انشااللہ8 فروری کو پاکستان مسلم لیگ(ن) صوبہ پنجاب اور مرکز میں حکومت بنائے گی۔
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کاستھرا پنجاب ورکرز کو کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کااظہار، کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ
-
جولائی میں غیرملکی درآمدات میں 23فیصد اضافہ،حجم 5.86ارب ڈالر رہا
-
پتوکی ،اوباش کی 16سالہ لڑکی سے زیادتی ،ویڈیو بناکر وائرل کردی ، مقدمہ درج
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا
-
بیرون ممالک ائیرپورٹس ،سپرسٹورزپر پاکستانی پویلین قائم کئے جائیں ‘ نجم مزاری
-
کراچی‘ مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
کراچی: مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں دو سالہ بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پرشدید غم وغصے کااظہار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے سرگرم ،5کروڑ روپے امداد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.