
نگراں وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے اسلام آباد میں ملک کے پہلے ای روزگار مرکز کا افتتاح کردیا
منگل 6 فروری 2024 22:48

(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ مرکز کے قیام سے ملک بھرمیں 10 ہزار ای روزگار مراکز کے قیام کے منصوبے کا آغاز ہوگیا، اور ہم نے عوام سے کیئے گئے ایک اور وعدے کی تکمیل بھی کردی ہے، جہاں ملک کے 15 لاکھ فری لانسرز میں سے نمایاں تعداد اور آنے والے نئے فری لانسرز کیلئے انتہائی کم کرائے پر آزادانہ طور پر کام کرنے کے بہترین مواقع مہیا کیئے جارہے ہیں۔
ان سہولیات میں ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ، یوپی ایس،ٹریننگ سینٹر، انفرادی کیبنز، میٹنگ رومز اوراسٹارٹ اپس کیلئے الگ سے آفس رومز شامل ہیں۔ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ اس عظیم منصوبے کی تکمیل سے سالانہ 10 ارب ڈالرز تک آئی ٹی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوسکے گا اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت یہ مراکز فری لانسرز کی صلاحیت اور آمدنی میں بھی نمایاں اضافہ کرسکیں گے، انھوں نے کہا کہ ای روزگار مراکز کے قیام کیلئے نجی شعبے اور ای مراکز قائم کرنے کے خواہشمند بلڈنگ مالکان کو وزیراعظم اسکیم کے تحت بلاسود قرضے فراہم کیئے جائیں گے جبکہ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ ان مراکز کیلئے فری لانسرز فراہمی اور مطلوبہ تیکنیکی معاونت کا ذمہ دار ہوگا۔ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ وعدے کے مطابق دیگر شہروں میں بھی ای روزگار مراکز تکمیل کے قریب ہیں، ہم نے پاکستان میں ڈیجیٹل ایکو سسٹم کیلئے تمام مطلوبہ اقدامات ، بین الاقوامی طور پر پاکستان کو "ٹیکنالوجی کی منزل" قرار دینے کیلئے تمام دستیاب فورمز کا استعمال اور آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر سے متعلق مشکل ترین فیصلے نگراں دور کی قلیل مدت میں کیئے ہیں، اور یہ سب خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ( ایس آئی ایف سی) کے اہم ترین فورم کی وجہ سے ہی ممکن ہوسکا ہے۔ آنے والی حکومت کیلئے سازگار ماحول اور ڈیجیٹل پاکستان کا مکمل روذ میپ بنادیا گیا ہے امید ہے پاکستان کی ڈیجیٹل اکنامی کے فروغ میں نومنتخب حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔۔۔۔۔اعجاز خانمزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا نسٹ میں ٹیکا کے تعاون سے جدید اناطولو کریئیٹر لیب کا افتتاح
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یوم مزدورکے موقع پر پیغام
-
وزیرداخلہ کا جناح سکوائرمری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ ، شاہین چوک مارگلہ روڈ اورفیض آباد انٹرچینج کا معائنہ کیا
-
محنت کش قوم کے محسن ہیں ان کا وقار اور خوشحالی ہماری اجتماعی ترقی کی اساس ہے،چیئرمین سینیٹ
-
ملک کے دور دراز علا قوں کے عوام کو انصاف فرا ہم کر نے کی کو شش کر رہے ہیں، وفاقی محتسب اعجازاحمد قریشی کی ڈیرہ غا زی خان میں علا قا ئی دفتر کے افتتا ح کے مو قع پر گفتگو
-
بہن پر تشدد کیوں کیا سالے نے ڈنڈے برسا کر بہنوئی کو جان سے مار دیا
-
جمہوریت اور بحالی جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کے وکلاء کی تاریخی جدوجہد اور قربانیاں ہیں، نیئرحسین بخاری
-
سپریم کورٹ ، طلباء یونینز کی بحالی کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب
-
بلوچستان کے موجودہ حالات کو سمجھنے کے لیے ماضی اور تاریخی تناظر سے آگاہی ضروری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
سپریم کورٹ نے قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کی درخواست پر خیبر پختونخوا اور سندھ حکومت کو جواب جمع کرانے کے لئے وقت دے دیا
-
نشہ کرنے سے منع کرنے پر شوہر کا بیوی بچوں پر چھری سے حملہ، تین افراد زخمی
-
بھارتی الزامات مسترد،پہلگام حملہ بھارت کی انٹیلی جنس ناکامی ہے، نجم سیٹھی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.