Live Updates

این اے 122میں بڑا اپ سیٹ، سردار لطیف کھوسہ نے خواجہ سعد رفیق کو شکست دیدی

سردار لطیف کھوسہ ایک لاکھ 17 ہزار 109 لیکر کامیاب ہوئے جبکہ لیگی امیدوار خواجہ سعد رفیق 77 ہزار 907 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 9 فروری 2024 11:22

این اے 122میں بڑا اپ سیٹ،  سردار لطیف کھوسہ نے خواجہ سعد رفیق کو شکست ..
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 فروری2024 ء) لاہور کے حلقہ این اے 122 میں بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے مضبوط امیدوار خواجہ سعد رفیق کو سردار لطیف کھوسہ نے شکست دیدی ہے۔۔ این اے 122 سے آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ ایک لاکھ 17 ہزار 109 لیکر کامیاب ہوئے جبکہ لیگی امیدوار خواجہ سعد رفیق 77 ہزار 907 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

  دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق الیکشن جیت گئے ہیں ان کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ اور سابق صوبائی وزیر پنجاب یاسمین راشد اس حلقے سے الیکشن ہار گئی ہیں ۔نواز شریف نے حلقہ این اے 130میں171024ووٹ حاصل کئے جبکہ یاسمین راشد 115643ووٹ حاصل کر سکیں۔

(جاری ہے)

  ملک بھر میں عام انتخابات میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور ابھی تک قومی اسمبلی کے اب تک کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 21، مسلم لیگ (ن) نے 12 اور پیپلزپارٹی نے 8 نشستیں جیتی ہیں۔الیکشن میں کئی برج الٹ گئے ہیں او ر نامور سیاستدانوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور سینئر نائب صدر مریم نواز، پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی، مراد علی شاہ اور نفیسہ شاہ نے کامیاب ہو گئے، جبکہ شیخ روحیل اصغر، عابد شیر علی، جہانگیر ترین اور پرویز خٹک ہار گئے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے انجم عقیل خان این اے-46 اسلام آباد سے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق 39 ہزار 564 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 23 ہزار 391 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پی پی پی امیدوار 5 ہزار 42 ووٹ حاصل کرسکے۔

لیکشن کمیشن نے تمام صوبائی الیکشن کمشنرز اور ریٹرننگ افسران کو مراسلہ جاری کردی جس میں صوبائی الیکشن کمشنرز اور ریٹرننگ افسران کو آدھے گھنٹے میں تمام نتائج جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات