اٹک، نواز شریف ملک و قوم کیلئے تڑپ اور توانا جذبہ رکھتے ہیں، نو منتخب ایم این اے شیخ آفتاب احمد

جمعہ 9 فروری 2024 13:50

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سینئر نائب صدر اور نو منتخب رکن قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ اللہ کے کرم اور عوام کے تعاون سے کٹھن حالات کے باوجود الیکشن کے میں فتح نصیب ہوئی ہے ، این اے 49 کے تمام عوام کا مشکور ہوں جنہوں نے منتخب کیا۔ اپنے قائد میاں نواز شریف کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کا ٹکٹ دیا۔

(جاری ہے)

میری کامیابی میں بھی اس ٹکٹ کا بھی بڑا عمل دخل ہے، نواز شریف وزیر اعظم منتخب ہو کر ملک و قوم کو مہنگائی، بیروزگاری اور معاشی عدم استحکام کی دلدل سے نکالیں گے، وہ منتخب ہونے کے بعد اپنے ڈیرہ پر سینئر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع اٹک کے رہنما شیخ ناصر محمود ، طلال بٹ ، سینئر صحافی نثار علی خان اور علاقہ عوام کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔\378