ایم کیو ایم کی 17نشستیں حکومت سازی کیلئے اہم ہیں، امین الحق

اتوار 11 فروری 2024 15:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2024ء) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنمااور سابق وفاقی وزیرسید امین الحق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی 17 نشستیں حکومت سازی کیلئے اہم ہیں،ایم کیو ایم کے دروازے تمام سیاسی جماعتوں کے لئے کھلے ہیں۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرسید امین الحق نے کہا کہ کوئی دوسری جماعت رابطہ کرتی ہے تو دوبارہ سوچنا پڑے گا، فیصلہ رابطہ کمیٹی اور جنرل ورکرز اجلاس میں ہوگا۔واضح رہے کہ این اے 246 کراچی غربی کی نشست پر متحدہ قومی موومنٹ کے امین الحق نے جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کو بھاری لیڈ سے شکست دی تھی۔