قومی اسمبلی کی مزید دو نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری

منگل 13 فروری 2024 22:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2024ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی مزید دو نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق این اے 128 لاہور سے استحکام پاکستان پارٹی کیعون چوہدری اور این اے 11 شانگلہ سے مسلم لیگ ن کے امیر مقام کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے دونوں نشستوں کے تفصیلی گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دئیے ہیں، اب تک قومی اسمبلی کی7 نشستوں پر کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری ہوچکے۔