حلقہ این اے 88خوشاب ٹو کا ری الیکشن (پرسوں) ہو گا

منگل 13 فروری 2024 22:52

قائد آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2024ء) حلقہ این اے 88خوشاب ٹو کا ری الیکشن (پرسوں) جمعرات کو ہو گا جس میں آزاد امیدوار قومی اسمبلی ملک ہارون احمد بندیال ،مسلم لیگ ن کے حامی آزاد امیدوار ملک بیرسٹر معظم شیر کلو،استحکام پارٹی کے نامزد امیدوار انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ محمد اکرم خان نیازی ایڈووکیٹ ، جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار مفتی سلطان احمد کلو، تحریک لیبک پاکستان کے امیدوار مفتی شبیر محمد،جماعت اسلامی کے امیدوار ملک محمد وارث جسرہ ایڈووکیٹ سمیت تیرہ امیدواران حصہ لیں گے جبکہ تحصیل قائد آباد ،تحصیل نورپور تھل ،تحصیل خوشاب کے مضافات کی26پولنگ سٹیشنز کے کل ووٹرز کی تعداد33638اپنا حق دیہی رائے استعمال کریں گے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 88 میں 8فروری کو کسی امیدوار کی کامیابی کا فیصلہ نہ ہوسکااور ریٹرننگ آفیسر کے دفتر روڈہ پر حملہ اور آگ لگانے وجہ سے پندرہ فروری کو چھبیس پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہوگی۔ اس دوران 13 امیدواران قومی اسمبلی پنجہ آزمائی کریں گے۔