Live Updates

وزیراعظم نوازشریف ہوں یاشہبازشریف وزیراعظم مسلم لیگ(ن) سے ہوگا،فرح ناز اکبر

مریم نواز کے وزیراعلیٰ بننے سے صوبہ کی تعمیرو ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا،مسلم لیگی رہنما

اتوار 18 فروری 2024 17:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2024ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد شعبہ خواتین اسلام آباد کی صدر فرح نا ز اکبر نے جاری اپنے بیان میں کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف ہوں یا شہبازشریف وزیراعظم مسلم لیگ(ن) کا ہوگا اور قائدمسلم لیگ(ن) سیاست میں ہیں اور رہیں گے جبکہ حکومت چلانے کیلئے بھی ہمیشہ ان کی رہنمائی درکار رہے گی،مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بننے جا رہے ہیں ، تعمیر وترقی و خوشحالی کے نئے سفر کا آغاز ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ الیکشن نتائج پر احتجاج کی آڑ میں انتشار برپا کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے،وفاق ، پنجاب اور بلوچستان میںمیں عوام نے مسلم لیگ(ن) کو حکومت کا منڈیٹ دیا ہے جسے تسلیم کرنا ہوگا پیپلزپارٹی کی قیادت اپنے سیاسی فیصلوں میں آزاد ہے وہ جو بھی فیصلہ کرے گی اس کی ہم قدر کریں گے کیونکہ یہی جمہوریت کا تقاضاہے،قائد نوازشریف پاکستان کیلئے ایک بہترین لیڈر ہیں،وزارت عظمیٰ کیلئے شہبازشریف اور وزیراعلیٰ کیلئے مریم نوازشریف کی نامزدگی ہماری جماعت اور قائد نوازشریف کا فیصلہ ہے، مریم نوازصرف اس لئے نہیں آئی کہ وہ نوازشریف کی بیٹی ہیں انہوں نے جدوجہد کی ہے اور انشاء اللہ وہ صوبے کی تعمیر وترقی کے ذریعے اپنی اہلیت کو ثابت کریں گی۔

(جاری ہے)

مسلم یگی رہنما فرح ناز اکبر نے مزید کہاکہ مسلم لیگ(ن)ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے ،8فروری کے انتخابات میں کامیابی کے بعد اتحادی جماعتوں کے تعاون سے حکومت تشکیل دے گی اورانتخابات کے دوران کئے گئے تمام وعدوں کی تکمیل کیلئے اقدامات کئے جائینگے،چند غلطیوں کی وجہ سے کچھ سیٹیں پارٹی کو ہاریں لیکن شریف برادران کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) متحد ہے اور آنیوالا وقت مسلم لیگ(ن) کا ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ عوام کو جووعدے کئے ہیں اس کے مطابق زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) مرکز ،پنجاب اور بلوچستان میں سب سے بڑی جماعت بن کرابھری ہے،انشاء اللہ پاکستان سے مسائل کے خاتمے کیلئے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، مسلم لیگ(ن) اتحادی جماعتوں کے تعاون اور مشاورت سے وفاق پنجاب اور بلوچستان میں حکومت تشکیل دے گی جس کے بعد پارٹی کے انقابلی منشور پر عملدرآمد کا فوری آغاز کیاجائے گاجو ملکی تعمیر وترقی وعوامی خوشحالی کا ضامن ثابت ہوگا، وطن عزیز احتجاجی سیاست اور دھرنوں کا متحمل نہیں ہوسکتا،برسراقتدار آنے والی سیاسی جماعت کو معاشی استحکام کیلئے کام کرنا ہوگا،موجودہ ملکی حالات سیاسی اختلافات بھلا کر آگے بڑھنے کے متقاضی ہے، سیاستدان ایک دوسرے پر بے بنیاد الزامات لگانے میں اپنی صلاحیتوں کو صرف کرنے کے بجائے ملکی ترقی کیلئے کردارادا کریں۔

فرح ناز اکبر نے مزید کہاکہ قا ئد مسلم لیگ(ن) میاں نوازشریف کی فہم و فراست برداشت اور تجربات کے ساتھ مضبوط اعصاب رکھنے والی قیادت کی سوچ فکر ملک کو معاشی اقتصادی سیاسی بحرانوں سے نکالنے اور قومی توقعات پراترنے کی بھرپور صلاحیتیں رکھتے ہیں،مسلم لیگ(ن) ایک روشن خیال ترقی پسند جمہوری قوت ہے ،عوامی حاکمیت کے تصور اقتدار پرپختہ یقین رکھتے ہوئے مشاورت سے فیصلوں کی قائل ہے، پاکستان کی بہتری کیلئے جتنا کام مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں ہوا کسی دور میں نہیں ہوا،آئندہ بھی مسلم لیگ(ن) ہی پاکستان کو مسائل کے دلدل سے نکالے گی اور ترقی کی شاہراہ پرگامزن کریگی،ملکی ترقی کا سفر اب دوبارہ شروع ہوگا پاکستان کے عوام کی محرومیوں کے ازالے کا وقت آ گیا ہے قوم کو مایوسی اور مسائل کی دلدل سے نکالاجائے گااور وطن عزیز کو جلد سے جلد ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرکے معاشی ٹائیگر بنانے کی راہ ہموار ہوگی۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات