نواب ثنا ء اللہ خان زہری سے مرتضیٰ سولنگی ،عبدالقادر بلوچ اورمیر سرفراز بگٹی کی ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اتوار 18 فروری 2024 21:30

اسلام آباد/کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلی بلوچستان نومنتخب رکن اسمبلی چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری سے اسلام آباد میں نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی، سابق گورنر بلوچستان جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ ،سابق نگران وزیر داخلہ نو منتخب رکن بلوچستان اسمبلی میر سرفراز بگٹی اور پیپلز پارٹی ضلع حب کے صدر میر علی حسن زہری نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پاکستان کی سیاسی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء آغا شکیل احمد درانی سردار ذوالفقار ہارونی سردار زادہ میر ظفراللہ خان ساسولی ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری میر عبدالنبی زہری ایڈوکیٹ علاؤالدین زہری ودیگر بھی شریک تھے ۔اس موقع پر پرنسل سیکریٹری میر خان محمد زہری عبدالخالق زہری بھی موجود تھے۔