مسلسل 5ویں شکست، لاہور قلندرز کا پی ایس ایل 9 کے پلے آف رائونڈ میں پہنچانا انتہائی مشکل ہوگیا
وین ڈر ڈسن کی شاندار سنچری بھی رائیگاں
ذیشان مہتاب اتوار 25 فروری 2024 22:52
(جاری ہے)
قلندرز کی جانب سے وین ڈر ڈوسن نے پی ایس ایل 9 کی پہلی سنچری سکور کی، انہوں نے 6 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی لیکن ان کی 105 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز بھی قلندرز کو پہلی کامیابی نہ دلوا سکی۔
شائی ہوپ 29 ، احسن حفیظ 20 اور صاحبزادہ فرحان نے 15 رنز بنائے، جہانداد خان 13 ، فخر زمان 4 اور سکندر رضا ایک رن بناسکے۔ زلمی کی جانب سے نوین الحق نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، لیوک ووڈ ، پاول ولٹر اور سلمان ارشاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ لاہور قلندرز نے آج کے میچ کیلئے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، لنڈے اور حارث رؤف کی جگہ محمد عمران اور کارلوس براتھویٹ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ پشاور زلمی نے گزشتہ میچ کھیلنے والی ٹیم ہی میدان میں اتاری ۔ لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف کندھے کی تکلیف کے باعث پی ایس ایل کے باقی تمام میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔ وہ گزشتہ رات کراچی کنگز کے خلاف کیچ لیتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے۔ لاہور قلندرز ٹورنامنٹ میں ابتک چار میچز کھیل چکی ہے اور چاروں میں اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا، گزشتہ میچ میں کراچی کنگز کے خلاف میچ کی آخری گیند پر اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب پشاور زلمی ابتک اپنے تین میچز کھیل چکی ہے جس میں سے دو میں اسے ناکامی کا سامنا رہا اور ایک میچ میں کامیابی ملی۔ پشاور زلمی کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچز میں شکست ہوئی تھی جبکہ ملتان سلطانز کیخلاف گزشتہ میچ میں 5 رنز سے کامیابی ملی تھی۔ پشاور زلمی کی ٹیم صائم ایوب، بابر اعظم (کپتان)، محمد حارث، حسیب اللہ خان، روومین پاول، پال والٹر، آصف علی، لیوک ووڈ، نوین الحق، عارف یعقوب، سلمان ارشاد پر مشتمل ہے۔ لاہور قلندرز کی ٹیم میں فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، رسی وین ڈیر ڈوسن، شائی ہوپ، سکندر رضا، احسن بھٹی، کارلوس براتھویٹ، جہانداد خان، شاہین آفریدی (کپتان)، محمد عمران، زمان خان شامل ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
موڈ بھی اچھا ہے ، فٹنس بھی اچھی ہے اورٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے تیارہوں ، شاہین شاہ آفریدی
-
پی ایس ایل 11 میں مزید 2 ٹیمیں شامل کرنے کا منصوبہ
-
’کہہ کہہ کر تھک گئے ہیں ورلڈکپ جیتیں گے؟ انشااللہ اس مرتبہ کرکے دکھائیں گے‘ : شاہین آفریدی
-
پی ایس ایل 10: پی سی بی اور فرنچائزز پلے آف اور فائنل انگلینڈ میں کروانے پر متفق
-
رائل چیلنجرزبنگلورواور چنائی سپرکنگزکے درمیان انڈین پریمیئرلیگ کا واحد میچ کل کھیلا جائے گا
-
کرکٹ آسٹریلیا کا چھ وائیٹ بال میچز کے لیے پاکستان فین زون بنانے کا اعلان
-
پچ کنڈیشنز کے حساب سے اوپننگ جوڑی سلیکٹ کی جائے ، شعیب ملک کی مینجمنٹ کو تجویز
-
اداکار نبیل کا ثانیہ مرزا کو دوسری شادی کا مشورہ
-
انٹرڈیپارٹمنٹ کرکٹ لیگ ،ٹی ایم اے حویلیاں کی کرکٹ ٹیم اگلے مرحلے میں داخل
-
بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ میں شرکت کیلئے پاکستان آنے کی تصدیق کر دی
-
مارشل گرانولرز اور ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈ جوڑی اٹالین اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، جے شاہ نے اپنی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.