27 فروری سرپرائز ڈے کے حوالہ سے برہان شہید کالج امبور میں پروقار تقریب کا انعقادکیاگیا

منگل 27 فروری 2024 16:29

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2024ء) 27 فروری سرپرائز ڈے کے حوالہ سے برہان شہید کالج امبور میں پروقار تقریب کا انعقاد،کالج کی انتظامیہ،طلبہ وطالبات نے پاکستانی شاہینوں کے اعزاز میں خوبصورت رنگا رنگ محفل سجائی جس میں ترانے،خاکہ پیش کیے گئے۔پاک فوج کے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔بھارتی فوج کے فضائی آفیسر ابھی نندن کی چائے کے حوالہ سے بچوں نے خصوصی خاکے پیش کیے۔

طلبہ وطالبات نے اپنی تقریروں میں انڈین آرمی کا غرور خاک میں ملانے اور پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کو منوانے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر ایم ڈی برہان شہید کالج امبور سید امیر شاہ نے کہا کہ ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے اور یقین کامل ہے ،ہماری فوج دنیا کی کسی بھی فوج سے کم نہیں،دشمن کو بروقت جواب دے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور آئندہ سرحد کی خلاف ورزی کرنے سے پہلے بھارت سو بار سوچے گا۔

(جاری ہے)

ابھی نندن کو واپس بھار ت کے حوالے کرکے عالمی دنیا کو بتایا ہم امن پسند ہیں لیکن ملکی سرحدوں پر کوئی کمپرومائز نہیں ،ہمیں اپنے ملک کا دفاع کرنا آتاہے،5سال قبل پاکستان میں در اندازی کی صورت میں بھارت کو نہ صرف منہ کی کھانی پڑی بلکہ پاکستانی قوم کے لیے یہ دن فخر کی علامت بھی بن چکا ہے۔