Live Updates

مخصوص نشستیں نہ ملیں تو عدالت سے رجوع کر ینگے،شیر افضل مروت

مفتی عطا تارڑ کے فتویٰ کوہم رد کرتے ہیں،نظرنہیں آرہا کہ الیکشن کمیشن ہمیں مخصوص نشستیں دیگا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 27 فروری 2024 15:44

مخصوص نشستیں نہ ملیں تو عدالت سے رجوع کر ینگے،شیر افضل مروت
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 فروری2024 ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مخصوص نشستیں نہ ملیں تو عدالت سے رجوع کر ینگے، مفتی عطا تارڑ کے فتویٰ کوہم رد کرتے ہیں،نظرنہیں آرہا کہ الیکشن کمیشن ہمیں مخصوص نشستیں دیگا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے اقتدار سنبھالتے ہی تھانے کا چکر لگایاکاش انہیں احساس ہو کہ پنجاب پولیس ہمارے ساتھ کیا سلوک کر رہی ہے۔

پی ٹی آئی کے ساتھ انسانی حقوق کو پامال کیا گیا، تھانوں کے دوروں سے اہم انسانی حقوق کی اہمیت کے بارے میں معلومات ہونا ہے۔پنجاب پولیس تو ان کی اپنے بندوں پر مشتمل فورس ہے۔رہنماءتحریک انصا ف کامزید کہنا تھا کہ تھانوں کے دوروں سے کچھ نہیں ہوتا جب تک پولیس کا نظام ٹھیک نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

پولیس نے ان دوسالوں میں جو کچھ ہمارے ساتھ کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔

پنجاب ایک پولیس سٹیٹ ہے، پنجاب میں انسانی حقوق کو ہمشہ سے پامال کیا جاتا رہا ہے جو افسوسناک ہے۔ ملک میں صدیوں پرانا پولیس کا نظام ہے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ جب الیکشن کمیشن ہمارے حق کی تلفی کریگا تو پھر ہمیں مجبورا ہائیکورٹ سے رجوع کرنا پڑیگا۔مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے جو ہم سے چھینا جارہا ہے۔ آئین میں واضح لکھا ہے جس جماعت کی جتنی نشستیں ہیں اس کے مطابق انہیں مخصوص نشستیں ملیں گی۔

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا الیکشن کمیشن میں جاکر ہماری سیٹیں مانگنا غیر جمہوری اور غیر آئینی ہے ، سیاسی جماعتوں کا کوٹے سے ہٹ کر مخصوص نشستیں لینے کا دعوی کرنا غیر آئینی اقدام ہے۔جو سیٹس پی ٹی آئی کی بنتی ہیں وہ میں دی جائیں۔دوسری سیاسی پارٹیوں کا ان سیٹوں پر کوئی حق نہیں ہے۔چیف الیکشن کمشنر کو تو الیکشن میں دھاندلی پر استعفیٰ دینا چاہئے تھا۔

Live پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق تازہ ترین معلومات