این اے 15 مانسہرہ: انتخابی عذرداری سے متعلق نوازشریف کی درخواست خارج

درخواست گزار الیکشن ٹریبونل سے رجوع کر سکتا ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

بدھ 28 فروری 2024 13:14

این اے 15 مانسہرہ: انتخابی عذرداری سے متعلق نوازشریف کی درخواست خارج
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2024ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 15 انتخابی عذرداری کیس میں سابق وزیراعظم و قائد مسلم لیگ (ن)نواز شریف کی درخواست خارج کردی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ میں نواز شریف کی انتخابی عذرداری کیس سے متعلق گزشتہ روز محفوط کیا گیا فیصلہ جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے فیصلے میں قائد مسلم لیگ (ن)کی درخواست خارج کرتے ہوئے ہدایت کی کہ درخواست گزار الیکشن ٹریبونل سے رجوع کر سکتا ہے۔الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر (آر او)کو 3 روز میں نتائج مکمل کرنے کا حکم دیا۔