این اے 15 مانسہرہ کم تورغر نے آزاد امیدوار شہزادہ محمد گشتاسپ خان کی جیت کا نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 29 فروری 2024 18:05

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 فروری2024ء) ریٹرننگ آفیسر این اے 15 مانسہرہ کم تورغر ذاکر حسین جدون نے آزاد امیدوار شہزادہ محمد گشتاسپ خان کی جیت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں دوبارہ پولنگ کی درخواست مسترد ہونے کے بعد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 کے ریٹرننگ آفیسر ذاکر حسین جدون کی جانب سے جاری کردہ فارم 49 کے حتمی نتیجہ کے مطابق آزاد امیدوار شہزادہ محمد گشتاسپ خان نے ایک لاکھ 5 ہزار 259 ووٹ حاصل کئے جبکہ محمد نوازشریف نے 80 ہزار 413 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔شہزادہ محمد گشتاسپ خان 24846 ووٹوں کی واضح اکثریت سے کامیاب ہوئے، جے یو آئی کے امیدوار 29938 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔