
نواز شریف فضل الرحمان کو منانے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے
قائد ن لیگ نے سربراہ جے یو آئی کو حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دیدی،ن لیگ کے نامزد وزیراعظم اور صدر مملکت کا ووٹ بھی مانگا
فیصل علوی
جمعہ 1 مارچ 2024
17:55

(جاری ہے)
سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو حکومت میں شمولیت پر آمادہ کرنے کے ساتھ سربراہ جے یوآئی سے ن لیگ کے نامزد وزیراعظم اور صدر مملکت کا ووٹ بھی مانگا۔
میاں نواز شریف اور مولانا فضل کے مابین ملاقات ختم ہوتے ہی قائد مسلم لیگ ن، مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سے روانہ ہوگے۔رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ون ٹو ون ملاقات ہوئی ہے، اللہ پاک بہتری کرے گا، انشااللہ سب ٹھیک ہوگا۔ملاقات کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دونوں رہنماو¿ں کے مابین ملاقات بہت اچھی رہی، مولانا فضل الرحمان سے ہمیشہ رہنمائی ملتی رہی ہے ہم نے پی ٹی آئی کے دورمیں بڑا سخت وقت گزارا ہے، مولانا ہمارے ساتھ بہت شفیق ہیں ان کی ہم سے کوئی ناراضی نہیں ہے۔انہوںنے کہا کہ نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات اچھی رہی، دونوں رہنماوٴں میں ون آن ون ملاقات بھی ہوئی ہے جس میں تمام قومی معاملات زیر غور لائے گئے، مولانا فضل الرحمان نے اپنے موقف سے آگاہ کیا۔مولانا فضل الرحمان ہمارے رہنما ہیں ہم نے سخت وقت گزارا ہے ہمیں مولانا فضل الرحمان سے ہمیشہ رہنمائی ملتی رہی ہے ہماری کوشش ہے وہ ہمارے ساتھ رہیں ہم چاہتے ہیں مولانا فضل الرحمان کی رہنمائی موثر رہے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف مولانا فضل الرحمان سے ووٹ مانگنے کی نیت سے نہیں آئے بلکہ ملک کو درپیش سیاسی صورتحال پر بات ہوئی ہے، ون آن ون ملاقات میں پاکستان کی بہتری کے لئے کسی نتیجے پر پہنچیں ہوں گے، جو احترام میاں نواز شریف کی نظر میں اور مولانا کی نظر میں نواز شریف کا ہے وہ مثالی ہے ہمیشہ ایک دونوں نے ایک دوسرے کی بات مانی ہے۔انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزائی ایک معتبر اور محب وطن سیاست دان ہیں ہم محمود خان اچکزائی کو بھی ساتھ جوڑیں گے۔مزید اہم خبریں
-
پارٹی نے ابھی تک کنفرم نہیں کیا کہ بانی کے بیٹے پاکستان آرہے ہیں یا نہیں
-
این ڈی ایم اے نے ایک ہی روز میں بارشوں کا دوسرا الرٹ جاری کردیا
-
عمران خان نے واضح کردیا کہ جو پارٹی بیانیئے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا وہ الگ ہوجائے
-
ایچ آئی وی: امریکی امدادی کٹوتیوں سے 40 لاکھ اموات کا خطرہ
-
ڈینگی سمیت مچھروں سے پھیلنے والی چار بیماریوں سے بچاؤ کی ہدایات جاری
-
یونان: پناہ کی درخواستوں پر کام معطل ہونے پر یو این ایچ سی آر کو تشویش
-
فرانچسکا البانیزے پر عائد امریکی پابندیاں واپس لینے کا مطالبہ
-
ریت اور خاک کے طوفان توجہ کا متقاضی ماحولیاتی مسئلہ، ڈبلیو ایم او
-
غزہ: خوراک ملنے کے منتظر بچوں اور خواتین کو مارنا ناقابل قبول، یونیسف
-
ہم سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، نہ ہم نے ن لیگ میں واپس جانا ہے
-
ماڈل حمیرا اصغر کے واقعہ کو قتل قرار دینے کی شکایت کی اصل حقیقت سامنے آگئی، جعلی سم کا استعمال کرتے ہوئے درخواست جمع کرائی گئی
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا کوئٹہ سے لاہور جانے والی بس کے 9 مسافروں کو اغوا کے بعد شہید کیے جانے کے دلخراش واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.