Live Updates

جس دن فارم 45 اپ لوڈ ہوئے اس دن ایک نیا پنڈورا باکس کھل جائے گا، فواد چوہدری

عمران خان نے جس دن سے کہا الیکشن کمیشن پر آرٹیکل 6 لگے گا اس دن سے یہ ڈرے ہوئے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر کی میڈیا سے گفتگو

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 2 مارچ 2024 14:06

جس دن فارم 45 اپ لوڈ ہوئے اس دن ایک نیا پنڈورا باکس کھل جائے گا، فواد ..
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مارچ 2024ء ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جس دن فارم 45 اپ لوڈ ہوئے اس دن ایک نیا پنڈورا باکس کھل جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن فارم 45 ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کرنے سے ڈر رہا ہے، جس دن فارم 45 اپ لوڈ ہوئے اس دن ایک نیا پنڈورا باکس کھل جائے گا، عمران خان نے جس دن سے کہا الیکشن کمیشن پر آرٹیکل 6 لگے گا اس دن سے یہ ڈرے ہوئے ہیں، فارم 45 کی قانون سازی شہید بے نظیر بھٹو نے کروائی اور فارم 45 کی اہمیت عمران خان نے عوام کا باور کروائی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے محمود خان اچکزئی کی صدر کیلئے نامزدگی بہترین فیصلہ ہے اب نواز شریف کس منہ سے محمود خان اچکزئی کی مخالفت کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین عمران خان کے ویژن کی روشنی میں ہم نے اپنی پرامن سیاسی جدوجہد کو ہمیشہ آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے آگے بڑھایا ہے مگر تحریک انصاف کو انتخابات سے جبراً باہر کرنے کی ہر ممکن کوشش کے باوجود جمہور (عوام) نے 8 فروری کو عمران خان اور ان کی جماعت کو اپنے مینڈیٹ سے نوازا تو 5th جنریشن دھاندلی سےعوامی مینڈیٹ پر تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ ڈالتے ہوئے عوام کی منتخب اکثریت کو زبردستی اقلیّت میں بدل دیا گیا۔

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف دستور، جمہوریت اور پارلیمان پر یہ حملہ کسی طور گوارا نہیں کرے گی چنانچہ عوامی مینڈیٹ کے تحفّظ کیلئے ہر ممکن قانونی، جمہوری اور سیاسی رستہ اختیار کیا جائے گا، بانی چیئرمین عمران خان کی کال پر آج مؤرخہ 2 مارچ بروز ہفتہ ملک بھر میں مختص کیے گئے مقامات پر نہایت بھرپور انداز میں پرامن احتجاج کیا جائے گا، عوام سےاپیل ہے کہ اپنے ووٹ کی حرمت اور مینڈیٹ چوروں سے اپنا مینڈیٹ واپس نکلوانے کیلئے نکلیں اور اس پرامن احتجاج میں شریک ہوں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات