Live Updates

قوم واضح طور پر دیکھ رہی ہے کہ پی ٹی آئی امریکہ اور آئی ایم ایف کے قدموںمیں گری ہوئی ہے ،احسن اقبال

ہفتہ 2 مارچ 2024 22:32

قوم واضح طور پر دیکھ رہی ہے کہ پی ٹی آئی امریکہ اور آئی ایم ایف کے قدموںمیں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مارچ2024ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں نے قومی اسمبلی میں آکر حلف اٹھایا،پھر سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابات میں حصہ لے کر آٹھ فروری کے انتخابات کو من وعن تسلیم کیا ہے ،اب ان کی جو تقاریر ہیں وہ ایک جلسہ گاہ کی تقاریر ہوسکتی ہیں مگر اس کی آئین و قانون میں کوئی گنجائش نہیں کوئی حیثیت نہیں ۔

پارلیمنٹ ہائوس کے باہر دیگر لیگی رہنمائوں کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ہمارے تعلقات بہت پرانے ہیں ہم نے جو 2018ء میں ایک جدوجہد کی اس میں بھی مولانا صاحب ہمارے شانہ بشانہ تھے اور اس سے پہلے 2013ء میں بھی وہ ہمارے ساتھ تھے ہر معاملے میں ہم ان سے رہنمائی لیتے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے عمر ایوب کی نامزدگی پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا ہم چاہتے ہیں کہ یہ جمہوری عمل چلتا رہے اور ایک جمہوری عمل سے ہی قائد ایوان کا انتخاب ہو اس لئے ہم نے کوئی اعتراض نہیں کیا ان کاحق ہے وہ جمہوری انداز میں آئیں اور الیکشن لڑیں ۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہم ایک اچھے ماحول میں ایوان کی کارروائی چلانا چاہتے ہیں جس میں ہم سب کو ساتھ لے کرچلنا چاہتے ہیں تاکہ ایوان میں عوام کے مسائل پر بات ہو اس پر قانون سازی ہو اور جو اس وقت پاکستان کے معاشی حالات ہیں مشکل حالات ہیں ان سے ملک کو نکالا جاسکے ہم چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے جو آزاد امیدوار ہیں اور دیگر اپوزیشن رہنما ہیں وہ مثبت انداز میں ایوان کی کارروائی میں حصہ لیں مگر اگر انہوں نے اسی طرح کی انتشار اور گالم گلوچ کی سیاست کی تو اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔

انہوں نے کہا کہ قوم واضح طور پر دیکھ چکی ہے کہ پی ٹی آئی اس وقت امریکہ اور آئی ایم ایف کے قدموں میں گری ہوئی ہے اور عمران خان امریکہ سے این آر او مانگ رہے ہیں اس وقت پوری اوورسیز پی ٹی آئی کی لیڈر شپ امریکی کانگریس کے باہر قطاروں میں کھڑے ہیں کہ ہمیں بچایا جائے ان کے پائوں دبا رہے ہیں کہ کسی طرح ہمارے لیڈر کو بچایا جائے ۔آئی ایم ایف کو خط لکھ کر عمران خان جہاں ملکی خود مختاری اور سالمیت کو دائو پر لگا رہے ہیں وہاں وہ آئی ایم ایف سے بھی این آر او مانگ رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے وہ قومیں تباہ ہوجاتی ہیں جن کے بڑوں کو معاف کردیا جاتا ہے اور چھوٹوں کو سزائیں دی جاتی ہیں تو اب عمران خان سن لیں آپ کو این آر او نہیں ملے گا آپ نے جو گناہ اور قانون شکنیاں کی ہیں ان پر آپ کو عدالتوںکا سامنا کرنا پڑے گا اور وہاں سے اپنی بے گناہی ثابت کرنا ہوگی اور آپ کو جو بھی سزا ملے گی وہ آئین اورقانون کے مطابق ملے گی ۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے قومی راز افشاء کئے ہیں ،190ملین پائونڈ کی رقم میں خرد برد کی ہے ،توشہ خانہ کے تحائف بیچے ہیں تو ان کو کسی بھی صورت معاف نہیںکیاجاسکتا ان کو قانون کاسامنا کرنا پڑے گا ۔لیگی رہنما عطاء تارڑ نے کہا کہ ہمارے آج قانونی دلائل پر گفتگو ہوئیے دوسری جانب سے لطیف کھوسہ پیش ہوئے تھے اور ادھر سے میں پیش ہواتھا ہم نے ان کو قانونی جواب دیا اور ایوان میں بھی ان کو یہ کہا ہے کہ آپ ہمارے ساتھ چلیں قانون اور آئین کے مطابق چلیںہم آپ کی ہر بات سنیںگئے اور مل کر قانون سازی کرینگے ۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایم این اے منتخب ہواوہ پارلیمنٹ میں آیا اس نے حلف لیا اور پھر سپیکر اورڈپٹی سپیکرکے انتخابات میں حصہ لیا تو جیسے احسن اقبال نے کہاکہ یہ بالکل حقیقت ہے کہ آپ آٹھ فروری کے انتخابات کو تسلیم کرچکے ہیں پھر اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے اورایوان میں گالم گلوچ اور انتشار کی سیاست کا کوئی آئینی و قانونی جواز نہیں ہے ۔مخصوص نشتوں کے حوالے سے پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں عطاء تارڑ نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل نے جو مخصوص نشتوں کے حوالے سے بات ہے وہ غیر قانونی ہے قانون کیا کہتا ہے مخصوص نشستیں انہیں الاٹ ہوتی ہیں جنہوں نے پولیٹیکل پراسس میںحصہ لیا اور منتخب ہوکر ایوان میں آئیں جہاں تک سنی اتحاد کونسل کی بات ہے تو انہوںنے الیکشن میں حصہ ہی نہیں لیا ان ایک ایک بھی سیٹ ایوان میں نہیں ہے ۔

اس میں ایک اور نقطہ یہ ہے کہ الیکشن کمیشن تمام جماعتوں کو پابند کرتاہے وہ اپنی مخصوص نشتوں اور خواتین نشتوں کی ووٹر لسٹیں الیکشن سے قبل آویزاں کریں بطور ووٹرز کے تاکہ وہ اپنا فیصلہ کرسکیں گئے ہم نے کس جماعت میں جانا ہے اور کس میں نہیں جانا اور کس کے حق میں ووٹ دینا ہے ان کی جانب سے نہ ووٹر لسٹ بنائی گئی اور امیدواروں کا انتخاب کیا گیا تو پھر کیسے ان کویہ حق دیا جاسکتا ہے ۔آئین یہ کہتا ہے کہ اگر آپ کی لسٹ خارج ہوگئی ہے یا آپ کا کوئی امیدوار فوت ہوگیا ہے تو آپ کی جو لسٹ آئی ہے وہ کم بندوںکی ہے مگر اس میں گنجائش زیادہ بندوں کی تھی اس وقت آپ کو نشستیں دی جاسکتی ہیں مگر یہاں ایسا کچھ بھی نہیں تھا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات